حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 169
حیات احمد ۱۶۹ جلد پنجم حصہ دوم ترجمہ اور منجملہ میرے نشانوں کے ایک یہ ہے کہ جو خدائے علیم وحکیم نے ایک ليم شخص کی نسبت اور اس کے بہتان عظیم کی نسبت مجھے خبر دی اور مجھے اپنی وحی سے اطلاع دی کہ یہ شخص میری عزت دور کرنے کے لئے حملہ کرے گا اور میرانشانہ آپ بن جائے گا اور خدا نے تین خوابوں میں یہ حقیقت میرے پر ظاہر کی اور خواب میں میرے پر ظاہر کیا کہ یہ دشمن تین حمایت کرنے والے اپنی کامیابی کے لئے مقرر کرے گا۔تا کہ کسی طرح اہانت کرے اور رنج پہنچا وے اور مجھے خواب میں دکھایا گیا کہ گویا میں کسی عدالت میں گرفتاروں کی طرح حاضر کیا گیا ہوں اور مجھے دکھلایا گیا کہ انجام ان حالات کا میری نجات ہے۔اگر چہ کچھ مدت کے بعد ہو اور مجھے بشارت دے گئی کہ اس دشمن کذاب مہین پر بلارڈ کی جائے گی پھر میں انتظار کرتا رہا کہ کب یہ پیشگوئی کی باتیں ظہور میں آئیں گی پس جب ایک برس گزرا تو یہ مقدر باتیں کرم دین کے ہاتھ سے ظہور میں آ گئیں یعنی ناحق اس نے مجھ پر فوجداری مقدمات دائر کئے۔نوٹ۔چونکہ کرم دین کے مقدمات کے دو سلسلے ہیں یہ الہامات و مبشرات اس مقدمہ کے متعلق ہیں جو جہلم میں اُس نے دائر کیا تھا جو پہلی ہی پیشی پر خارج ہو گیا۔اس کے اخراج کے بعد دوسرا مقدمہ اُس نے ازالہ حیثیت عرفی کا خود اپنی ازالہ حیثیت عرفی کے لئے دائر کیا جس میں حسب معمول حضرت اقدس خاکسار اور حضرت حکیم فضل دین صاحب مستغاث علیہ تھے اور ایک مقدمہ میں نے اپنی ازالہ حیثیت عرفی بہ حیثیت اخبار نویس دائر کیا اور یہ دوسرا مقدمہ حضرت حکیم فضل دین صاحب نے سرقہ کتاب نزول المسیح کا دائر کیا اور یہ مقدمات گورداسپور میں دائر ہوئے ان مقدمات کے متعلق بھی قبل از فیصلہ ایک اعلان محکم ربانی شائع کر دیا تھا جس میں اہل مقدمات کے متعلق اللہ تعالیٰ نے اپنے رحم و کرم سے کامیاب ہونے والے فریق کی صفات مومنین کو بھی نوازا تھا یہ ترجمہ اور تباہ کن طاعون سے کبھی عمارتوں کو زمین کے ساتھ ہموار کر دینے والے زلزلوں سے تو کبھی پہاڑوں کے پھٹنے سے اور دریاؤں کی طغیانی سے دلوں میں رعب ڈال دیا ہے اور ابھی یہ عذاب بڑے جوش و خروش میں ہے۔