حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 123 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 123

حیات احمد ۱۲۳ جلد پنجم حصہ دوم جائے گا آپ کا وعدہ بھی گزر چکا ہے اور ابھی تک آپ کی قلم و زبان سے کوئی آواز نہیں سنی اس قدر انتظار کے بعد ہم پھر اس تجویز کے ذریعہ سے آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ آپ ایفائے وعدہ کریں۔کیونکہ آپ کی کوئی تحریر اس وقت تک پوری شرائط مندرجہ ذیل اشتہار میرزا صاحب کے مطابق سیدھے طور پر قبولیت مباحث تفسیر القرآن کے باب میں شائع نہیں ہوئی۔اسماء معزز قاصدان جو کل خط لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے۔میاں عبدالرحیم صاحب داروغہ مارکیٹ۔حکیم سید محمد عبد اللہ صاحب عرب بغدادی۔منشی عبد القادر صاحب مدرس۔میاں مہر بخش صاحب دکان دار، از لا ہور مورخه ۲۶/اگست ۱۹۰۰ء خاکساران _ حکیم فضل الہی ومعراج الدین عمر نوٹ۔چونکہ کل جواب دینے میں آپ نے ایفائے وعدہ نہیں کیا اس لئے اس تحریر کو طبع کرا کے ارسال کیا گیا۔جب اس کے جواب میں بھی پیر صاحب خاموش ہی رہے اور آپ کے مریدوں اور خوش اعتقاد لوگوں نے یہ جھوٹ مشہور کیا کہ پیر صاحب نے مرزا صاحب کو تمام شرائط منظور کر کے کئی ایک تاریں دی ہیں اور مرزا صاحب کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔تب ہم نے ایک اشتہار اس مضمون کا دیا کہ یہ بالکل غلط ہے کوئی تار نہیں دی گئی اور کوئی منظوری شرائط کی پیر صاحب نے نہیں کی وہ اشتہار درج ذیل ہے۔پیر صاحب کے منہ سے اقرار کرانے کے لئے ہماری ساتویں تجویز تھی مگر کیا مجال تھی کہ پیر صاحب ایک لفظ منہ سے نکالتے بلکہ عصر تک جواب دینے کا جو وعدہ کیا تھا اس کو بھی پورا نہ کیا اور یہ تجویز کر دی کہ کوئی جواب لینے والا ان تک پہنچنے ہی نہ پاوے باہر سے ہی ان لوگوں کو رخصت کر دو۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم وَلَا تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَ وَمَنْ يَكْتُمْهَا فَإِنَّةَ أَثِم قَلْبُهُ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِيمٌ اور نہ چھپاؤ گواہی اور جو کوئی اسے چھپاوے اس کا دل گنہ گار ہے اور اللہ جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔البقرة: ۲۴۸