حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 41
حیات احمد ام جلد پنجم حصہ اول زور آور حملوں کا آغاز طاعون کی صورت میں ہوا ہندوستان میں طاعون کی ابتدا بمبئی سے ۱۸۹۶ء کے اواخر میں ہوئی اور کہا گیا کہ یہ وبا چوہوں کے ذریعہ پھیلتی ہے اور ہانگ کانگ سے آنے والے جہاز میں چو ہے اس کے جراثیم لے کر آئے۔ابتداءً حکومت نے اسے معمولی سمجھا لیکن جب اس کی شدت بڑھنے لگی تو حکومت کے محکمہ حفظ صحت نے اس کے مقابلہ کے لئے تیاری شروع کی مجھے یہاں ان تدابیر کا ذکر نہیں کرنا جو حکومت بمبئی نے اختیار کیں اور نہ اس کی تاریخ بیان کرنا ہے لیکن چونکہ یہ وبا اللہ تعالیٰ کے ایک قہری نشان کی بجلی تھی اس لئے میں پنجاب میں اس کے شیوع کا ابتدائی ذکر کر رہا ہوں۔۱۸۹۷ء کے آغاز میں اس کی شدت بڑھ گئی اور یہ ہر دوار تک پہنچی۔پنجاب ابھی تک محفوظ تھا حکومت کے عہدے دار اور میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی حفظ ما تقدم کی کوششوں کے پیش نظر یہ یقین کیا جاتا تھا کہ پنجاب محفوظ رہے گا۔طاعون کے متعلق پہلا اشتہار مگر اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس پر ظاہر فرمایا کہ یہ وبا اپنی شدت کے ساتھ پھیل جاوے گی چنانچہ اللہ تعالیٰ کے اعلام سے متاثر ہو کر آپ نے ہمدردی مخلوق کے لئے 4 فروری ۱۸۹۸ء کو طاعون ہی کے عنوان سے مندرجہ ذیل اعلان شایع کیا۔جس شخص کے پاس یہ اشتہار پہنچے اس کو چاہیے کہ وہ اور لوگوں کو دکھائے اور اس کی اشاعت میں کوشش کرے۔