حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 436 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 436

حیات احمد ۴۳۶ جلد پنجم حصہ اول مجلس میں کھڑے ہو کر اپنے دعاوی کے متعلق ایک تقریر کرتے ہیں۔پھر گولڑوی اس کا جواب دیں قادیان سے چھپ کر یہاں آیا مگر چونکہ اس وقت پیر گولڑی اس خوف سے کہ مبادہ ہم کو لوگ جمعہ کے دن کچھ تقریر کرنے کے واسطے مجبور کریں اور اس مکر و فریب سے جو عزت وشہرت بن گئی ہے وہ خاک میں مل جاوے جمعہ سے پہلے ہی یہاں سے فرار ہو گئے تھے اس واسطے وہ اشتہار بذریعہ رجسٹری ان کو روانہ کیا گیا۔مگر ان پر ایسا رعب پڑا ہوا تھا کہ اس رجسٹری کے لینے سے بھی انہوں نے انکار کیا اس جگہ ہم اپنا خط پیر گولڑوی جو اس وقت شائع کیا گیا تھا اور حضرت اقدس مرزا صاحب کا اشتہار درج کر دیتے ہیں۔اس اعلان کے بعد ۲۸ راگست ۱۹۰۰ء کو آپ نے ایک اور مبسوط اعلان شائع کیا جس میں یہ تین گھنٹے تک تقریر کرنے کا اظہار فرمایا مباحثہ کے طور پر نہیں بلکہ اپنے دعوی کی تفصیل اور دلائل پر مخاطب پیر صاحب نہ ہوں گے اور اس کے بعد پیر صاحب اس کا جواب تین گھنٹہ تک دے دیں اس اعلان کا اس طویل اشتہار میں تفسیر نویسی کے شرائط کے علاوہ لاہور میں تقریر کرنے کیلئے آپ نے حسب ذیل شرائط پیش کئے۔وو دوسرا امر جو میرے لاہور پہنچنے کے لیے شرط ہے وہ یہ ہے کہ شہر لاہور کے تین رئیس یعنی نواب شیخ غلام محبوب سبحانی صاحب اور نواب فتح علی شاہ صاحب اور سید برکت علی خاں صاحب سابق اکسٹرا اسٹنٹ ایک تحریر بالا تفاق شائع کر دیں کہ ہم اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ پیر مہر علی شاہ صاحب کے مریدوں اور ہم عقیدوں اور اُس کے ہم جنس مولویوں کی طرف سے کوئی گالی یا کوئی وحشیانہ حرکت ظہور میں نہیں آئے گا اور یاد رہے کہ لاہور میں میرے ساتھ تعلق رکھنے والے پندرہ یا بیس آدمی سے زیادہ نہیں ہیں۔میں ان کی نسبت انتظام کر سکتا ہوں کہ مبلغ دو ہزار رو پیدان تینوں رئیسوں کے پاس جمع کرا دوں گا اگر میرے ان لوگوں میں سے کسی نے گالی دی یاز دوکوب کیا تو وہ تمام روپیہ میرا ضبط کر دیا جائے۔میں وعدہ کرتا ہوں کہ وہ اس طرح پر خاموش رہیں گے کہ جیسے کسی