حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 371 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 371

حیات احمد ۳۷۱ جلد پنجم حصہ اول جاوے کیونکہ جس قدر عربی علم ادب کی باریکیوں پر انسان پے لے جاوے گا اسی قدرقرآن کریم کی عظمت دل پر قائم ہوگی۔غرض قرآن کریم ، احادیث علم ادب جس میں تاریخ سخت اور ضروری علوم متعلقہ ادب شامل ہیں۔اور پھر عربی زبان میں تقریر کرنا اور مضامین لکھنا اور اس بات کے لئے وہ لوگ جو اس تعلیم الاسلام سے تیار ہوں مرے مُلاں ہی نہ ہوں اور مسجدوں کے ٹکڑوں پر گزارہ کرنے کے عادی نہ ہوں لیکن ضروری ہو کہ ان کو علم طب پڑھایا جاوے تا کہ وہ الْعِلْمُ عِلْمَانِ عِلْمُ الْأَبْدَانِ وَعِلْمُ الادیان کے موافق تعلیم پائیں۔ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اس میں کون لوگ شامل ہوں۔عید الضحی کی تقریب اور خطبہ الہامیہ اس سال کی برکات کی خصوصیات میں یہ نادر مثال ہے کہ عید الفطر کا خطبہ بھی حضرت اقدس نے دیا اور عید الضحی کا بھی اور اس خطبہ عید قربان کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ حضرت اقدس کو عربی زبان میں کچھ فقرات بیان کرنے کا ارشاد الہی ہوا تھا جب حضرت نماز کے لئے گھر سے نکلے تو مسجد کی سیڑھیوں سے اترتے وقت اکثر احباب موجود تھے اور راقم الحروف بھی۔سب نے مصافحہ کی سعادت حاصل کی اور جب چل پڑے تو فرمایا ”مجھ کو کچھ عربی فقرے بولنے کے لئے ارشاد ہوا ہے“۔مسجد میں بعد نماز آپ نے اردو خطبہ دیا اور اس کے اختتام پر فرمایا ” میں اب چند فقرے عربی میں سناؤں گا کیونکہ مجھے خدا تعالیٰ نے مجمع میں کچھ عربی فقرے بولنے کا حکم دیا تھا پہلے میں نے خیال کیا کہ شاید کوئی اور مجمع ہوگا جس میں یہ خدا کی بات پوری ہومگر خدا تعالیٰ مولوی عبد الکریم صاحب کو جزائے خیر دے کہ انہوں نے تحریک کی اور اس تحریک سے زبر دست قوت دل میں پیدا ہوئی اور امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ اور نشان آج پورا ہو۔“