حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 369
حیات احمد ۳۶۹ جلد پنجم حصہ اول میں ہوتا تھا لا کر رسول اللہ اللہ کے حضور رکھ دیتے تھے یا کم از کم نصف تو ضرور دیتے تھے پس کیا تعجب ہے اگر ہمارے دوست ہمت کریں اور ایک ایک مہینہ کی تنخواہ یا کم از کم پندرہ دن کی تنخواہ مسجد کی وسعت کے لئے دے دیں تا کہ اس خانہ خدا کی عظمت اور اس کی وسعت کے ساتھ بڑھے۔دوستو! یہ مبارک مسجد جس میں امام الزمان آ کر نماز پڑھتا اور کھڑا ہوتا ہے ایک وقت آئے گا کہ ایک مسجد ہوگی جو خدا کی نظر میں مقبول اور منظور ہے اور ہوگی اس میں خدا تعالیٰ کے بڑے بڑے برکات اور فضل نازل ہوئے ہیں اور ہوں گے پس اس کارخیر میں حصہ لینے والے کے لئے دنیا کے آخر ہونے تک بھی ثواب اور برکات کا سلسلہ جاری رہے گا۔آخر میں ہم یہ کہہ کر دوستوں کی طرف دیکھتے ہیں۔اے کہ داری مقدرت ہم عزم تائیدات دین لطف کن مارا نظر بر اندک و بسیار نیست مسجد کے متعلق زر چندہ حضرت اقدس علیہ السلام یا میر ناصر نواب صاحب مہتم تعمیرات دارالامان کے نام بھیجیں۔شاخ دینیات کی تحریک کا اجرا حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں احمدی پریس اپنی رائے کے اظہار میں آزاد تھا اس لئے کہ تمام امور اخلاص اور وحدت قومی کے مد نظر پیش ہوتے تھے۔مجلس تعلیم الاسلام کے زیر نظر ہر وقت علوم دینیہ کی ایک شاخ کے اجرا کا سوال تھا۔اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے میں نے الحکم میں لکھا۔دینیات کی شاخ ہم نے الحکم کے کسی گزشتہ نمبر میں یہ اطلاع دے دی ہے کہ مجلس منتظمہ نے مدرسہ تعلیم الاسلام کے متعلق ایک جد ا شاخ دینیات کی کھولنے کی تجویز کر لی ہے مگر اس سے پیشتر کہ وہ شاخ کھولی جاوے ہم چند ضروری امور مجلس منتظمہ اور قوم کی خدمت میں پیش کرنا چاہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان