حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 340 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 340

حیات احمد ۳۴۰ جلد پنجم حصہ اول ایک عظیم الشان قلبی اقدام الحکم کے اجرا نے خدمت سلسلہ کیلئے تحریر کے میدان کو وسیع کر دیا چنانچہ اسی سال حضرت مَخْدُوْمُ الْمِلَّة مولا نا عبد الکریم رضی اللہ عنہ نے الحکم میں ایک سلسلہ خطوط شروع کیا جو جماعت کی روحانی تربیت و تعلیم کے لئے نہایت مفید اور مؤثر ثابت ہوا یہ خطوط بجائے خود حضرت اقدس کی ایک ڈائری کا رنگ رکھتے ہیں اور حضرت اقدس پر نازل ہونے والے الہامات کو لے کر میں یہ خطوط الحکم کے ذریعہ شائع کرتا جو جماعت کی عملی رنگ میں تربیت کرتے تھے اور ایک لذیذ ایمان اور قوت عمل پیدا کرتے تھے۔نہ صرف یہ بلکہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پاک سیرت کو نمایاں کرتے تھے۔ایک سادھو کا ورود یکم اگست ۱۸۹۹ء کو حضرت اقدس کی ملاقات اور حصول فیض کیلئے ایک بڑے مشہور ومعروف سادھو صاحب تشریف لائے اور بعد مغرب انہوں نے مسجد مبارک کی بالائی چھت پر حضرت سے ملاقات کی حضرت نے حسب معمول خندہ پیشانی اور مسرت کے ساتھ ان سے ملاقات فرمائی اور اپنے قریب شہ نشین پر جگہ دی۔حضرت اقدس نے ان سے ان کے طریق ریاضت وغیرہ پر کچھ سوال کئے اور سادھو صاحب نے حضرت اقدس سے سوال کیا کہ کیا آپ خدا کوا کار مانتے ہیں یا نرا کار یعنی مورتی کے قابل یا مورتی کی ضرورت نہ ہو اس پر حضرت اقدس نے ایک لمبی تقریر فرمائی جو الحکم * میں شائع ہوگئی خلاصۂ حضور نے فرمایا۔ہم جس خدا کو مانتے ہیں اس کی عبادت اور پرستش کے لئے نہ تو ان مشقتوں اور ریاضتوں کی ضرورت ہے اور نہ کسی مورتی کی حاجت ہے اور ہمارے مذہب میں خدا تعالیٰ کو حاصل کرنے اور اس کی قدرت نمائیوں کے نظارے دیکھنے کے لئے ایسی تکالیف کے برداشت کرنے کی کچھ بھی مذکورہ تقریرالحکم مورخه ار اگست ۱۸۹۹ء صفحہ ۳ تا ۵ پر شائع شدہ ہے۔( ناشر )