حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 331 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 331

حیات احمد ۳۳۱ جلد پنجم حصہ اول اقدس نے ۷ار دسمبر ۱۸۹۹ء کو ایک مبسوط اشتہار شائع کیا جو کم و بیش دو جز و پر پھیلا ہوا ہے میں اس میں سے صرف اس حصہ کو یہاں درج کرتا ہوں جو اس علمی اعتراض ( بخیال مولوی محمد حسین ) کے متعلق ہے اور جس اعتراض نے مولوی صاحب کی علمی حقیقت کو طشت از بام کر دیا جو حض مخالفت حق کی وجہ سے سلب ہوگئی۔اس بات کی زیادہ تصریح کی ضرورت نہیں کہ میں نے ایک پیشگوئی مولوی محمد حسین بٹالوی اور اس کے دور فیقوں کی نسبت اپنے اشتہار مجریہ ا۲ نومبر ۱۸۹۸ء میں شائع کی تھی جس کا خلاصہ یہی تھا کہ مولوی محمد حسین بٹالوی نے جو اپنے قلم سے انواع واقسام کے بہتانوں سے میری ذلت کی ہے اور نیز اسی قسم کی ذلت بیجا تحریروں سے جعفر زٹلی اور البوحسن تبتی اپنے دوستوں سے کرائی ہے یہ کارروائی اس کی جناب الہی میں مورد اعتراض ہو کر مجھے الہام ہوا ہے کہ جس قسم کی اس نے میری ذلت کی اور مذکورہ بالا دو اپنے دوستوں سے کرائی اسی قسم کی ذلت اس کی بھی ہو جائے گی۔یہ الہام ہزاروں انسانوں میں شائع ہوا۔یہاں تک کہ اسی کی بناء پر ایک مقدمہ میرے پر ہو کر اس بہانہ سے عدالت تک بھی اس الہام کی شہرت ہوگئی مگر افسوس کہ اب تک بعض کو نہ اندیش اور نادان دوست محمد حسین کے محض خلاف واقعہ طور پر یہ سمجھ رہے ہیں کہ گویاوہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی اور جو پیشگوئی میں ذلت کا وعدہ تھا وہ اب تک ظہور میں نہیں آیا۔چنانچہ ان میں سے ایک صاحب ثناء اللہ نام امرتسری نے بھی پر چہ اخبار عام نومبر ۱۸۹۹ء میں اعتراض پیش کیا ہے اور چونکہ ان مولویوں کی یہ عادت ہے کہ ایک خلاف واقعہ بات پر جم کر پھر ہزاروں انسانوں کو وہی سبق دیتے ہیں اور اس طرح پر ایک شخص کی غلط فہمی ہزاروں انسانوں کو غلطی میں ڈالتی ہے۔لہذا میں نے قرین مصلحت سمجھا کہ وہ پیشگوئی مع تمام اس کے لوازم کے تحریر کر کے پبلک کے سامنے رکھوں تالوگ خود انصاف کر لیں کہ آیا وہ پیشگوئی پوری ہو گئی یا کچھ کسر باقی ہے۔اس لئے ہم ذیل میں مبسوط طور پر اوّل سے آخر تک