حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 288
حیات احمد ۲۸۸ جلد پنجم حصہ اول جناب سید امیر علی شاہ صاحب کا اعلان بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اشتہار نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ لَا تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَ وَمَنْ يَكْتُمُهَا فَإِنَّهُ آثِمٌ قَلْبُهُ نہ چھپاؤ شہادت کو اور جس نے چھپایا تو وہی ہے جس کا دل گنہگار ہوا رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا اَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاكْتُبْنَامَعَ الشَّاهِدِينَ اے رب ہمارے ایمان لائے ہم ، ساتھ اُس کے جو تو نے نازل کیا اور تابعداری کی ہم نے اس رسول کی پس لکھ لے تو ہم کو گواہوں میں۔أَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللَّهِ حضرت مسیح موعود کے منجانب اللہ ہونے پر آپ کی تصدیق میں ایک سچی شہادت میں سید امیر علی شاہ ولد سید بہادرشاہ ساکن سیدانوالی تحصیل سیالکوٹ اس تحریر کو حضرت امام برحق میرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی تصدیق و تائید میں ان الہامات اور رویا کی بناء پر جو مجھ کو آپ کے منجانب اللہ مسیح موعود اور امام برحق ہو کر دنیا میں نازل ہوئے ہیں اور جن پر میں عَلى وَجُهِ البَصِيرت یقین رکھتا ہوں الہامات ہوتے ہیں بطور اشتہار شائع کرتا ہوں اور خدا تعالیٰ سے یقینی علم پا کر یہ شہادت ادا کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ حضرت میرزا غلام احمد قادیانی واقعی وہی مسیح موعود اور مہدی مسعود ہیں جو حسب مراد احادیث صحیحہ حضور رسالت مآب حضرت محمد مصطفی ﷺ اور اشارات قرآن مجید کلام پاک ربّ حمید بغرض اصلاح امت محمدیہ علیہ الصلوۃ والسلام ورفع فساد زمانہ موجودہ چودھویں صدی کے سر پر مجدد ہو کر آئے ہیں اور میں صدق نیت کے ساتھ مخلوق خدا کے سامنے اقرار صلى الله