حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 266 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 266

حیات احمد ۲۶۶ جلد پنجم حصہ اول حتی المقدور اس مجلس سے ہو۔فقرہ (۱۰)۔حضرت اقدس امام الزمان سے عرض معروض و مراسلت کا دائمی سلسلہ جاری کر کے وقتا فوقتا مقاصد مجلس کی اشاعت میں اِسْتِهْدَاء واستِمْدَاد ہوا کرے اور یہاں کی کارروائیوں کو اگر مصلحت سمجھی جاوے تو کسی اخبار یا اخبار الحکم کو اشاعت کے لئے دیا جائے مگر کوئی شخص بطور خود اس کا مجاز نہ ہوگا کہ کسی کا رروائی کو کسی اخبار کے حوالے دے سکے۔تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ ملتمسہ میر محمد سعید بتائید جناب سید محمد رضوی صاحب وکیل ہائی کورٹ مسیح ہندوستان میں گزشتہ اوراق میں قارئین کرام پڑھ چکے ہیں کہ حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے متعلق جو جدید انکشافات آپ پر ہوئے ان میں یہ مرکزی نکتہ تھا کہ حضرت مسیح ابن مریم علیہا السلام واقعہ صلیب کے بعد حواریوں سے رخصت ہو کر اپنے نئے سفر پر ( جو ہندوستان کا تھا) حواریوں کی موجودگی میں روانہ ہو چکے تھے اور ہندوستان آکر وہ کشمیر میں مقیم ہو گئے اور کشمیر کے شہر سری نگر محلہ خان یار میں وفات پا کر مدفون ہوئے اس انکشاف پر آپ نے متعدد اشتہارات شائع کئے اور ایک وفد خلیفہ نورالدین رضی اللہ عنہ کی قیادت میں تحقیقات کے لئے بھیجا جس نے ایک مفصل رپورٹ حضرت کی خدمت میں پیش کی اسی سلسلہ میں آپ نے یہ ضروری سمجھا کہ اس تحقیقات کو مکمل کیا جاوے اور جس راستہ میں حضرت مسیح ابن مریم “ ہندوستان آئے اس کے متعلق بھی تاریخی شہادت کی بناء پر ایک کتاب ” مسیح ہندوستان میں“ کے نام سے شائع کی جاوے۔ایک عجیب صداقت مسیح کے ہندوستان آنے کے متعلق تحقیقات کا سلسلہ قدرتی طور پر اور طبعی طور پر پیش آیا جو خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا ایک ثبوت ہے اس لئے کہ آنے والے مسیح موعود کی پیشگوئی میں اس کے فرائض میں یہ داخل ہے يَكْسِرُ الصَّلِيبَ وہ صلیب کو پاش پاش کر دے گا۔