حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 265
حیات احمد ۲۶۵ جلد پنجم حصہ اول (ج) محافظ کو لازم ہوگا کہ وہ بہت خوش اخلاق نرم مزاج و متحمل ہو اور اپنی کارگزاری کا حال ہفتہ وار بذریعہ تحریر کسی خاص رکن یا ارکان کو دکھایا کرے اور خازن کے دستخط لیا کر۔(د) ممکن ہو تو ملا حظہ کنندگان کتب کے اسماء کسی رجسٹر میں درج کر لے۔فقرہ (۵)۔حضرت اقدس کی تصانیف سے ہفتہ وار بعد نماز جمعہ دو گھنٹے کے لئے ہمیشہ کچھ پڑھا جائے جس کو علی الخصوص ہماری جماعت کے لوگ سنیں اور بشرط مصلحت عام لوگوں کو بھی اس کے سننے کی اجازت رہے۔(۱) علی الخصوص رجوع الی اللہ اور تاکید نماز وغیرہ کا مضمون پڑھا جائے۔( ب ) حضرت اقدس کے خطوط اخبار الحکم کا مضمون بقدر ضرورت سنایا جائے۔(ج) از فقسم مذکورہ بالا مضمون حضرت کے کسی خادم جس کو ارکان مجلس پسند فرمالیں پڑھنے کی اجازت رہے۔فقرہ (۶)۔اس کام کے لئے وسیع مکان کی ضرورت ہے جو اندرون بـــــدہ ہو اور ہماری جماعت میں سے کوئی صاحب سر دست بلا کرایہ دے دیں۔() اس مکان میں پانی وغیرہ کا انتظام صاحب خانہ سے متعلق رہے اور اس کے اسباب کی نگرانی فقرہ (۴) ذیل (ب) کے سپر در ہے۔فقرہ (۷)۔اس مجلس سے کسی کو مناظرہ کرنے کا حق نہ ہوگا۔اور نہ یہ جماعت بطور خود کسی سے مناظرہ کرے گی اس جماعت کے ہر شخص کو لازم ہے کہ وہ اپنے غصہ کا سخت دشمن بن کر وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ کا ثواب لیں۔(۱) جو صاحب بعد ملاحظہ کامل کتب حضرت اقدس کے کوئی شبہ حق جوئی کے طور پر تحریری یا تقریری پیش ہو تو حسب تقرر مجلس وقت معینہ پر جواب ادا کیا جائے۔فقرہ (۸)۔ہماری جماعت کو جہاں تک ممکن ہو ہفتہ وار حسب تصریح فقرہ (۵) کارروائی کے لئے مقام مقررہ پر حاضر رہنا ہوگا اور ماہان حاضری یعنی ہر ماہ کے آخر جمعہ کو بلا عذر لازم سمجھی جائے۔فقره (۹) ممکن ہو تو اس مجلس کو اضلاع بلدہ کی جماعت کے لئے جو ہماری جماعت ہے اگر وہ منظور کریں صدر قرار دیا جائے اور وہاں کی حوائج کا رفع یعنی مقاصد دستور العمل ہذا کے