حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 12 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 12

حیات احمد ۱۲ جلد پنجم حصہ اول نصرت ایک عام انسان کی ہو سکتی ہے۔شاید کوئی کوتاہ اندیش اشتہاروں کی اس تعداد پر حیرت ظاہر کرے مگر ہم اس کو ثابت کر دینے کے لئے تیار ہیں ۱۲۵ اشتہار شائع ہوئے ہیں جن میں سے چار چار اور بعض آٹھ آٹھ صفحوں اور ورقوں کے ہیں۔یہ اندازہ ہم نے ایک صفحہ کے اشتہار پر کیا ہے اور اس خرچ کو جو ان اشہارات کی روانگی اور تقسیم میں ہوا اگر سرسری طور پر بھی خیال میں لائیں اور کل خرچ پر چھپوائی وغیرہ بھی شامل کریں تو دو ہزار سے کسی صورت میں کم نہیں ہوسکتا۔یہ خدا کا فضل نہیں تو کیا ہے ایک انسان جو اپنے مخالفوں کی نظر میں ایک معمولی درجہ کا آدمی سمجھا جاتا ہے اور پھر اس کو مسلمان بھی نہیں سمجھا جاتا ! حیرت اور تعجب کا مقام ہے کہ اس کی اشاعت تو اس قدر کثرت سے ہو اور گویا وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ اُس کے لئے خصوصیت سے ہو جائے اور حق پرست اور حق پسند مومنوں کے لئے ذرا بھی تائید نہ ہو؟ کس قدر تعجب کی بات ہے اس قدر مصارف عظیمہ کا متحمل ہوسکنا انسان کا کام نہیں اور پھر نہ اپنے لئے بلکہ بنی نوع انسان کی بھلائی اور ہمدردی کی خاطر ان اشتہاروں کو اگر دیکھا جاوے تو وہ سب کے سب احیاء اسلام اور اعلاء کلمۃ اللہ کے لئے ہیں۔نہ اپنی شہرت منظور اور نہ کوئی اور غرض۔مخطوط ، کتابوں اور اشتہاروں پر ہی اکتفا نہیں اشاعت اسلام کا ایک اور طریق جو اس مامور نے با علام الہی رکھا ہوا ہے۔وہ کیا ؟ خط و کتابت۔اس سال میں جس قدر خطوط جناب کو پہنچے اور جن کا جواب لکھا گیا ان کا اندازہ مشکل ہے۔قرینے سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ کم و بیش ۱۲ ہزار خطوط اپنے احباب اور مخالفوں کو لکھے گئے جو مِنْ أَوَّلِهِ إِلى آخِرِه اسلام اور بانی اسلام علیہ الصلوۃ والسلام کی عزت کو قائم کرنے اور دنیا کو روشنی اور نور کی طرف دعوت کے مضامین پر مشتمل تھے۔یہ امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ اس صیغہ میں ہمارے مخدوم مولانا مولوی عبدالکریم صاحب۔مرزا خدا بخش صاحب اور حکیم فضل دین صاحب نے بہت حصہ کیا ہے۔خصوصیت سے یہی احباب خطوط کی روانگی کا انتظام کرتے رہے۔التكوير: ا