حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 261 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 261

حیات احمد ۲۶۱ جلد پنجم حصہ اوّل خواہشمندوں کے لئے ان کا دروازہ کھلا تھا۔اللہ تعالیٰ نے ان کو اس سلسلہ میں داخل ہونے کی توفیق عطا فرمائی اور ان کی سلسلہ میں شمولیت نے تبلیغ اور مخالفت کے دروازوں کو کھول دیا اور بالآخر وہ انفرادی سلسلہ تبلیغ ایک منظم صورت اختیار کر گیا چنانچہ انہوں نے بمشورہ احباب ایک مجلس مجلس اتحاد اسلامی“ کے نام سے قائم کی اس مجلس نے جو دستور اپنے لئے تجویز کیا میں نے اسے الحکم ۳۱ جولائی ۱۸۹۹ء میں شائع کر دیا جو حسب ذیل ہے۔ہماری حیدر آبادی جماعت حیدرآباد دکن میں جناب میر محمد سعید صاحب کی کوشش اور سرگرمی عمدہ نتائج پیدا کر رہی ہے میر صاحب تبلیغ حق میں بڑی دلچسپی سے حصہ لے رہے ہیں اور ڈیڑھ سو کے قریب آدمی صرف ان کی مساعی جمیلہ سے اس سلسلہ حقہ میں داخل ہو چکے ہیں۔اس کام کو اور بھی عمدہ طریق پر انجام دینے کے لئے آپ نے بتائید وسر پرستی میر محمد رضوی صاحب وکیل ایک انجمن قائم کی ہے جس کی روئداد ذیل میں درج کی جاتی ہے ہم چاہتے کہ ہر ایک جگہ کی حقانی جماعتیں حیدر آبادی جماعت کے نقش قدم پر چلیں۔امید ہے کہ میر صاحب موصوف کی یہ کوششیں دینی ترقی کا موجب ہوں گی۔(ایڈیٹر ) نقل مقاصد و دستورالعمل اتحاد اسلامی جماعت حضرت اقدس امام الزمان تمہید میرے معزز احباب و شرفائے قوم نے بندہ بیچمیدان خادم محبان کو مقاصد و اغراض ترقی اتحاد اسلامی جماعت حضرت اقدس کی تحریر کے لئے شرف اعزاز بخشا ہے جس کا شکریہ ادا کر کے اپنی بے بسی اور نا تجربہ کاری سے سخت پشیمانی ہے بہتر ہوتا کہ یہ اہم کام کسی ایسے سعید و بصیر ولیق شخص کے سپر دفرمایا جاتا جو اس کام کا ہر طرح اہل ہوتا لیکن اس خیال سے گزارش کی جرات ہو سکتی ہے کہ مصلحان و رہنمایان