حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 11
حیات احمد تتمہ واقعات ۱۸۹۷ء جلد پنجم حصہ اول اگر چه ۱۸۹۷ء کے واقعات گذشتہ جلد میں میں لکھ آیا ہوں مگر بعض واقعات کی مزید صراحت اور بعض کا اندراج تکمیل کے لئے ضروری تھا۔اس لئے ۱۸۹۸ء کے آغاز سے پہلے انہیں درج کرتا ہوں۔پہلی سالانہ رپورٹ ہے ۱۸۹۷ء کے عام حالات اور جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء کی مفصل رپورٹ تاریخ سلسلہ میں پہلی مرتبہ میں نے شائع کرنے کی توفیق پائی وہ مفصل رپورٹ تحفہ سالانہ کے نام سے شائع ہو چکی۔جس میں ۱۸۹۷ء تک کی سلسلہ کی اجمالی تاریخ کے علاوہ حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام اور بزرگان ملت کی تقریریں شائع کی گئیں۔میں یہاں عام حالات کے ذیل میں چند باتیں اسی رپورٹ سے درج کرتا ہوں جن کا ذکر پچھلی جلد میں نہیں آیا۔اس سال (۱۸۹۷ء) میں پچھلے سالوں کی نسبت کتا میں بہت زیادہ تالیف کی گئیں۔چنانچہ انجام آتھم۔حجتہ اللہ۔سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کے جواب۔استفتاء۔سراج منیر اور کتاب البریہ کی تالیف کا سلسلہ بھی اسی سال میں شروع ہوا ،۔جن میں سے ضمیمہ انجام آتھم اور حجتہ اللہ عربی میں لکھی گئیں۔یہ کتابیں صرف کثیر سے شائع ہوئیں جن پر دو ہزار روپیہ سے کیا کم لاگت آئی ہوگی۔اب کیا کوئی دانشمند بتا سکتا ہے کہ ایک مصنوعی اور من گھڑت کارخانہ اس طرح پر چل سکتا ہے! نہیں نہیں یہ خدا کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہے۔جو ضرورضرور سرسبز رہے گا اور بڑھے گا۔اشتہارات اشتہارات کا صیغہ بھی اس سال نہایت ہی ترقی پر رہا چنانچہ قریباً ڈیڑھ لاکھ اشتہار۔عربی۔فارسی۔اردو۔انگریزی میں اندرونی اور بیرونی مخالفوں کے لئے شائع کئے گئے۔کیا اس قدر تائید اور