حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 244
حیات احمد ۲۴۴ جلد پنجم حصہ اوّل سلسلہ میں داخل ہونے سے جماعت کی ترقی کی رفتار اور اس کی مالی قربانیوں کی شاندار مثال سلسلہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔اِن سَابِقُونَ الْأَوَّلُون کی پاکیزہ اور عملی زندگی ایسی تھی کہ اس نے بہت جلد ایک جماعت پیدا کر دی حضرت ڈاکٹر محمد اسماعیل گوڑیانوی ہی کی عملی زندگی کا ایک واقعہ ہے کہ وہ یوگنڈا ریلوے کی تعمیر کے جس حصہ میں متعین تھے۔وہاں ۶ اور غیر احمدی ہاسپٹل اسٹنٹ بھی تھے اور بہت مخالف تھے مگر ڈاکٹر صاحب کے عملی نمونہ نے ان دشمنوں کو جان نثار خادموں کی شکل میں تبدیل کر دیا۔اس فوج میں علاوہ مسلمان سپاہیوں کے 4 ہاسپٹل اسٹنٹ تھے جن میں سے ایک ہمارے حضرت اقدس مرزا غلام احمد صاحب قادیانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے مخلص مرید ڈا کٹر محمد اسمعیل خاں صاحب ساکن گوڑیانی تھے۔اور دوسرے پانچ صاحبان اول اول عدم واقفیت کی وجہ سے ہمارے مشن کی مخالفت کرتے رہے مگر اللہ تعالیٰ نے ان کے سینوں کو حق کی شناخت کے لئے کھولا اور ہر ایک نے نیاز نامہ حضرت اقدس کی خدمت میں مخلصانہ روانہ کیا۔۱۸۹۷ء کے آخر میں حضرت منشی محمد افضل خاں صاحب (جو بعد میں بدر کے بھائیوں میں لے زندگی کا کچھ اعتبار نہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس دوسرے بازو بدر کے مؤسس اور ایڈ میٹروں کا مختصر تعارف میں حضرت مخدوم الملہ مولانا مولوی عبد الکریم صاحب کے الفاظ میں کر دینا سر دست کافی سمجھتا ہوں زندگی نے وفا کی اور توفیق راہ ہوئی تو تفصیلی ذکر بھی کر سکوں گا۔انشاء اللہ سر دست یہ بیان ان کی خدمت سلسلہ کے لئے ایک اشارہ ہے۔محمد افضل مرحوم اس مرحوم بھائی کی لائف کا گہرا مطالعہ کر کے مجھے ایک بات عجیب نظر آتی ہے اور وہی اس قابل ہے کہ طالبان حق ورشاد کے لئے اسوہ اور نمونہ ہے گزشتہ زندگی میں جہاں تک مجھے معلوم ہے ہمارا یہ موصوف و مرحوم بھائی کبھی نہ تو اس قابل ہوا کہ نمونہ ٹھہرتا اور نہ اس کے حالات اور تعلیمات دیکھنے اور برتنے والوں کی نگاہ میں شہرت عام اور بقائے دوام کے استحقاق کا کوئی نشان رکھتے تھے اس لحاظ سے ان کی زندگی بہت ہی محدود ہے مگر ایک عارف کے باز دید سے ابدی اور نہایت بابرکت ہے۔اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ دنیا کی دلکش نظارہ گاہوں کی فرحت بخش ہواؤں میں پیٹ بھر کر سیر کرنے کے بعد ہمارے مغفور بھائی کو معلوم ہوا کہ یہ سب جانی اور خیالی تھیٹر ہے اور ان لذتوں پر سرنگوں ہونے کا انجام اچھا