حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 9 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 9

حیات احمد جلد پنجم حصہ اوّل میں یہاں تک کہ وہ بادشاہ بھی اس سلسلہ میں پیدا ہوں گے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے اور آپ کی سوانح حیات آپ کی سیرت آپ کے ملفوظات کو مختلف رنگوں میں شائع کریں گے مگر اس کا بنیادی مواد اسی نابکار کی تحریروں میں ملے گا۔یہ ایک سعادت اور امتیاز ہے جو محض مولیٰ کریم کی بے نیازی کی نوازش ہے۔وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ حَمُدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا۔الغرض ان حالات میں اس جلد کا آغاز کر رہا ہوں جہاں تک میری ہمت ہوگی اس کام کی تکمیل کے لئے کوشاں رہوں گا۔ناسپاسی ہوگی اگر میں ان چند احباب کی مخلصانہ اعانت کا ذکر نہ کروں جو اس راہ میں میرے رفیق ہیں وہ صرف چند جلدوں کے خریدار ہیں اور اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ یہ کام اللہ تعالیٰ کے خاص فضل کے ماتحت چل رہا ہے اور میری سمجھ سے باہر ہے کیونکہ چل رہا ہے۔(۱) حضرت سیٹھ عبداللہ بھائی صاحب پچاس روپے کی دو جلدیں ( ۲) مکرم سید حسین صاحب ۱۰ جلدیں (۳) مکرم سیٹھ عبدالحی صاحب ۱۵ جلدیں (۴) مکرم میرکلیم اللہ صاحب ۲ جلد (۵) مکرم ڈاکٹر محمد لطیف صاحب جے پور ۲ جلد (۶) مکرم سیٹھ محمد معین الدین صاحب چنت کنٹہ ۲ جلد (۷) مکرم ڈاکٹر منصور احمد صاحب مظفر پور ۲ جلد۔یہ مستقل معاونین ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے اموال میں برکت پر برکت نازل کرے اور دوسرے احباب کو بھی توفیق دے۔خاکسار عرفانی الاسدي ۱۵ / فروری ۱۹۵۴ء