حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 93 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 93

حیات احمد دوائے طاعون ۹۳ جلد پنجم حصہ اول اس الہام اور بعض دوسرے اشارات ربانی کی بناء پر آپ نے مخلوق کی بھلائی کے لئے دعاؤں کے علاوہ الہام الہی سے ایک دوا تریاق الہی کے نام سے تیار کی اور اس کو مفت تقسیم کیا چنانچہ اس کے متعلق ۲۳ جولائی ۱۸۹۸ء کو دوائے طاعون کے نام سے ایک اعلان شایع کیا۔جو گزشتہ صفحات میں درج ہو چکا ہے۔طاعون کا سلسلہ (جیسا کہ حضرت نے لکھا تھا کہ اس کے دورے لمبے ہوتے ہیں ) لمبا ہوتا گیا اور مختلف اوقات میں اللہ تعالیٰ اس کے اس زور آور حملے کے متعلق مبشرات دیتا رہا جس کا ذکر آئندہ اپنے اپنے موقعہ پر آئے گا۔انجمن حمایت الاسلام کے میموریل کا حشر انجمن حمایت اسلام نے باوجود اس کے کہ حضرت اقدس نے اسے غیر مناسب قرار دیا تھا گورنمنٹ کو بھیج دیا اور گورنمنٹ پنجاب نے اسے منظور نہ کیا۔حضرت اقدس نے جو میموریل لکھا تھا اس پر لا ہور کے ابزور واحد اسلامی انگریزی اخبار نے بڑی شدت سے اعتراض کئے اور ان کا جواب الحکم میں مفصل و مدلل شائع کیا گیا (الحکم ۷ تا ۱۴ رمئی ۱۸۹۸ء) جس کا جواب ابزور نہ دے سکا مگر اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا کرشمہ دکھایا کہ جب وہ میموریل انجمن کا عملاً رڈ کر دیا گیا تو پنجاب کے دوسرے اخباروں کے علاوہ سراج الاخبار جہلم ( جو سلسلہ کا مخالف اخبار تھا اور جس کا ایڈیٹر بالآخر راقم الحروف کے مقدمہ میں سزا یاب ہوا) نے اس خبر کو ۲۵ / جولائی ۱۸۹۸ء کی اشاعت میں شایع کیا اس پر مختلف حلقوں سے تبصرہ کیا گیا۔چنانچہ ایک خط اس سلسلہ میں الحکم ۶ تا ۱۳ را گست ۱۸۹۸ء میں شائع ہوا جس سے اندازہ ہوگا کہ عام رائے حضرت اقدس کے طریق عمل کی مؤید تھی وہ خط یہ ہے۔