حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 92
حیات احمد ۹۲ جلد پنجم حصہ اول کہ مکانوں میں تاریکی اور جبس ہوانہ ہو اور گھر میں اس قدر ہجوم نہ ہو کہ بدنی عفونتوں کے پھیلنے کا احتمال ہو جہاں تک ممکن ہو گھروں میں لکڑی اور خوشبو دار چیزیں بہت جلا دیں اور اس قدر گھر کو گرم رکھیں کہ گویا گرمی کے موسم سے مشابہ ہو اور گندھک بھی جلاویں اور گھر میں بہت سے کچے کو نکلے اور چونہ بھی رکھیں اور درونج عقربی کے ہار پرو کر دروازں پر لٹکا دیں اور سب سے ضروری بات یہ کہ خدا تعالیٰ سے گناہوں کی معافی چاہیں ، دل کو صاف کریں اور نیک اعمال میں مشغول ہوں ، والسلام grins خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۲۳ جولائی ۱۸۹۸ء مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۲۲۵ ۲۲۶ طبع بار دوم ) طاعون کی شدت جیسا کہ طاعون کے متعلق لکھ آیا ہوں کہ جب طاعون کا اشتہار دیا گیا تو اس پر استہزا کیا گیا اور پنجاب میں طاعون کی شدت بڑھ گئی اور بعض گھر اور دیہات بالکل خالی ہو گئے اور اس کی طرف حضرت اقدس کے ایک الہام میں بھی اشارہ کیا گیا تھا جس کے متعلق آپ ایام الصلح میں اپنا نام مسیح رکھنے کا راز تحریر فرماتے ہیں۔کہ یہ وہ سر ہے جو مہدی اور مسیح کے نام کی نسبت مجھ پر الہام الہی سے کھلا اور وہ پیر کا دن اور تیرھویں صفر ۱۳۱۶ھ تھا اور جولائی ۱۸۹۸ء کی چوتھی تاریخ تھی جب کہ یہ الہام ہوا۔کرو۔يَا مَسِيحَ الخَلْقِ عَدْوَانَا یعنی اے مسیح ! جو خلقت کی بھلائی کے لئے بھیجا گیا ہماری طاعون کے رفع کے لئے دعا