حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 90
حیات احمد تریاق الہی جلد پنجم حصہ اول اسی سلسلہ میں آپ نے رفاہ عامہ کے خیال سے طاعون کے علاج کے لئے ایک دوائی تریاق الہی کے نام سے تیار کی اور مفت تقسیم فرمائی اس کے متعلق ۲۳ / جولائی ۱۸۹۸ء کو آپ نے اعلان شائع کیا۔مراد ما نصیحت بود کردیم دوائے طاعون ہم پہلے لکھ چکے ہیں کہ ایک دوا علاج طاعون کے لئے بصرف مبلغ دو ہزار پانسو روپیہ طیار ہوئی ہے اور ساتھ اس کے ظاہر بدن پر مالش کرنے کے لئے مرہم عیسی بھی بنائی گئی ہے یعنی وہ مرہم جو حضرت عیسی علیہ السلام کی ان چوٹوں کے لئے بنائی گئی تھی جبکہ نا اہل یہودیوں نے آپ کو صلیب پر کھینچا تھا۔یہی مبارک مرہم چالیس دن برابر جناب مسیح علیہ السلام کے صلیبی زخموں پرلگتی رہی اور اسی سے خدا تعالیٰ نے آپ کو شفا حمد نوٹ۔اگر یہ دوا یعنی تریاق الہی ذیا بیطس کے لئے یا اختناق الرحم کے لئے یا دماغ اور مخاع اور اعصاب اور معدہ کی کمزوری کے لئے یا معمولی قومی کی کمی کے لئے استعمال کرنی ہو تو کافور وغیرہ عرقیات کے ملانے کی کچھ ضرورت نہیں ہاں وزن حسب برداشت بڑھا دیں اور یہ دوا حسب الہام الہی طیار ہوئی ہے عام طور پر تقسیم کی گنجائش نہیں إِلَّا مَا شَاءَ اللہ اور یہ دوا نزلات اور کھانسی اور مقدمہ سل کے لئے بہت مفید ہے اور یا در ہے کہ قبل اس کے کہ یہ روپیہ ہماری تحویل اور امانت میں آوے خود بخود ہمارے سرگرم دوستوں نے حسب تجویز میرے دوا ئیں خرید لیں اور اخویم حکیم مولوی نورالدین صاحب نے دو ہزار روپیہ کے یا قوت زمانی دیئے اور ایسا ہی اخویم شیخ رحمت اللہ صاحب اور سردار نواب محمد علی خاں صاحب نے اللہ مدددی اور ڈاکٹر بوڑے خاں صاحب اسٹنٹ سرجن قصور اور منشی رستم علی صاحب کورٹ انسپکٹر انبالہ اور کئی اور دوست جن کا ذکر موجب تطویل ہے اس کار خیر کی امداد میں شریک ہوئے اور یہ ارادہ کیا گیا ہے کہ اس وقت جب کہ خدانخواستہ پنجاب میں طاعون کے پھیلنے کا احتمال ہو یہ دوا لله تقسیم کر دی جائے مگر کم سے کم چالیس دن مرض سے پہلے اس کا استعمال چاہیے۔منہ