حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 553 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 553

حیات احمد ۵۵۳ جلد چهارم ہمدردی میں شریک نہ ہو سکے۔سوان کے لئے وہ کھڑ کی بند ہے جو ان صادقوں کے لئے کھولی گئی۔پھر یہ الہام ہوا کہ۔صادق آن باشد که ایام بلا گزارد با محبت با وفا یعنی خدا کی نظر میں صادق وہ شخص ہوتا ہے کہ جو بلا کے دنوں کو محبت اور وفا کے ساتھ گزارتا ہے۔پھر اس کے بعد میرے دل میں ایک اور موزوں کلمہ ڈالا گیا لیکن نہ اس طرح پر کہ جو الہام جلی کی صورت ہوتی ہے بلکہ الہام خفی کے طور پر دل اس مضمون سے بھر گیا۔اور وہ یہ تھا۔گر قضا را عاشقی گردد اسیر بوسد آں زنجیر را کز آشنا یعنی اگر اتفاقاً کوئی عاشق قید میں پڑ جائے تو اُس زنجیر کو چومتا ہے۔جس کا سبب آشنا ہوا۔پھر اس کے بعد یہ الہام ہوا۔اِنَّ الَّذِى فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَآدُكَ إلى مَعَادٍ إِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ أَتَيْكَ بَغْتَةً يَأْتِيْكَ نُصْرَتِيْ - إِنِّي آنَا الرَّحْمَنُ ذُو الْمَجْدِ وَالْعُلَى ترجمہ۔یعنی وہ قادر خدا جس نے تیرے پر قرآن فرض کیا پھر تجھے واپس لائے گا۔یعنی انجام بخیر و عافیت ہوگا۔میں اپنی فوجوں کے سمیت (جو ملائکہ ہیں) ایک نا گہانی طور پر تیرے پاس آؤں گا۔میں رحمت کرنے والا ہوں۔میں ہی ہوں جو بزرگی اور بلندی سے مخصوص ہے۔یعنی میرا ہی بول بالا ہے۔پھر بعد اس کے یہ الہام ہوا کہ۔مخالفوں میں پھوٹ اور ایک شخص متنافس کی