حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 551 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 551

حیات احمد ۵۵۱ جلد چهارم موجود تھے اُنہوں نے حضرت حکیم الامت کو اس کے کردار سے آگاہ فرمایا اور اس کو بالآخر نکلوا دیا۔وہاں سے وہ امرت سر آیا اور پادری نورالدین ساکن بٹالہ سے ملا اور وہ روزانہ میرے گھر کے سامنے سے اپنی بیٹی کو ہسپتال چھوڑ نے جاتے اور سلام پیام بھی ہوتا۔انہوں نے پادری گرے صاحب جو انچارج مشن تھے اور میرے لاہور کے واقف تھے ( پادری گرے ایک دولت مند آنریری مشنری تھے ) کے پاس بھیج دیئے۔پادری گرے عقیدہ کے لحاظ سے غلطی پر تھا۔مگر اس میں شک نہیں شریف آدمی تھا۔اس نے اسے اپنا قادیان جانا اور ہندو سے مسلمان ہونا بھی بیان کیا۔پادری گرے تاڑ گیا اور اس نے انکار کر دیا۔اور پھر نورالدین سے مشورہ کیا اُس نے اُسے مارٹن کلارک کے پاس بھیج دیا اور انہوں نے اسے فتنہ پرداز واعظوں کے سپر د کر دیا جنہوں نے بالآخر ایک مقدمہ کی صورت پیدا کی۔پادری نورالدین نے ایک دن مجھے کہا کہ ایک مرزائی عیسائی ہونے کو آیا ہے۔میں نے کہا یہ ناممکن ہے ایسا نہیں ہوسکتا کوئی آوارہ آدمی تمہیں دھوکا دے رہا ہوگا۔وہ ہنس پڑا اور کہنے لگا کہ میں نے ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک کو وہ تحفہ دے دیا ہے۔مارٹن کلارک کا تحفہ پادری نورالدین نے تو تحفہ کا لفظ مذاق سے ہی کہا تھا۔مگر حقیقت میں وہ عجیب و غریب تحفہ بن گیا۔جب اس نے مارٹن کلارک کو اپنے تازہ ترین حالات قادیان سے واقف کرایا تو انہوں نے واقعی اسے تحفہ یقین کیا۔اور اسے عبدالرحیم مناد کے پاس سلطان ڈنڈ بھیج دیا اور وہاں یہ سازش ہو گئی کہ عبدالحمید کو بطور ایک ہتھیار کے استعمال کیا جائے۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے اطلاع ابھی یہاں سازش کے متعلق امور پر غور و خوض ہورہا تھا اور اللہ تعالیٰ نے ایک زمانہ پیشتر اس قسم کی سازشوں سے آپ کو مطلع کر دیا ہوا تھا۔اور ان کے انجام سے بھی اطلاع دے دی ہوئی