حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 546 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 546

حیات احمد ۵۴۶ جلد چهارم خواجہ کمال الدین صاحب مغفور نے اس کے پہلے ہیڈ ماسٹر کے لئے اپیل کی تو اسی خطا کار کے دل میں جوش ڈالا گیا کہ میں اپنے آپ کو پیش کروں بحالیکہ میں پیسہ اخبار لاہور کے مالک و ایڈیٹر مولوی محبوب عالم صاحب سے وعدہ کر چکا تھا کہ روزنامہ پیسہ اخبار کے اسٹاف میں جنوری ۱۸۹۸ء سے شریک ہو جاؤں گا۔اسے میں بھول گیا اور یہ خدمت قبول کر لی۔تفصیلات پھر کسی موقعہ پر آئیں گی۔میرا مقصد اس وقت صرف ۱۸۹۷ء کے ان واقعات کا اجمالی ذکر ہے۔اپنا تذکرہ مقصود نہیں۔تعلیم الاسلام اسکول کے اجرا کی تحریک اس طرح پر ہوئی کہ قادیان کے آریوں نے ایک مختصر سا اسکول جاری کیا اس میں ہمارے بعض بچے بھی داخل ہوئے۔لیکن اس اسکول میں اسلام کے خلاف اعتراضات کئے جاتے تھے۔موضع بوٹر کلاں کے پٹواری نے جو مسلمان تھا اور اس کا لڑکا بھی اس اسکول میں پڑھتا تھا۔حضرت اقدس کے حضور آکر اس ذہنی اور قلبی تکلیف کا ذکر کیا۔حضرت اقدس کی غیرت اسلامی اس کو گوارا نہ کرسکتی تھی آپ نے فوراً اس کے متعلق ارادہ کر لیا کہ قادیان میں تعلیم الاسلام اسکول قائم کیا جاوے اور آپ نے ۱۵ ستمبر ۱۸۹۷ء کو ذیل کا اعلان شائع فرمایا۔بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي ایک ضروری فرض کی تبلیغ اگر چہ ہم دن رات اسی کام میں لگے ہوئے ہیں کہ لوگ اُس نیچے معبود پر ایمان لاویں جس پر ایمان لانے سے نور ملتا اور نجات حاصل ہوتی ہے لیکن اس مقصد تک پہنچانے کے لئے علاوہ ان طریقوں کے جو استعمال کئے جاتے ہیں ایک اور طریق بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ ایک مدرسہ قائم ہو کر بچوں کی تعلیم میں ایسی کتابیں ضروری طور پر لازمی ٹھہرائی جائیں جن کے پڑھنے سے ان کو پتہ لگے کہ اسلام کیا شے ہے اور