حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 545 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 545

حیات احمد ۵۴۵ جلد چهارم تربیت تھی اس سے پہلے قادیان میں جماعت کا اپنا پر لیں تو موجود تھا جو ۱۸۹۳ء سے جاری تھا۔مگر اخبار ابھی تک کوئی نہیں تھا۔سو ۱۸۹۸ء میں آکر یہ کمی بھی پوری ہوگئی یہ اخبار جس کا نام الحکم تھا جماعت کے انتظام کے ماتحت جاری کردہ نہیں تھا۔بلکہ مالی ذمہ داری کے لحاظ سے ایک پُر جوش نو جوان شیخ یعقوب علی صاحب خراب حال عرفانی کی انفرادی ہمت کا نتیجہ تھا مگر بہر حال وہ جماعت کا اخبار تھا اور جماعت کی عمومی نگرانی کے ماتحت تھا اور اس کے ذریعہ جماعت کی ایک اہم ضرورت پوری ہوئی۔یہ اخبار ابتداء ۱۸۹۷ء میں امرت سر سے جاری ہوا تھا مگر ۱۸۹۸ء کے شروع میں قادیان آگیا۔اس کے کچھ عرصہ کے بعد یعنی ۱۹۰۲ء میں قادیان سے ایک دوسرا اخبار البدر نامی بھی جاری ہو گیا اور ان دونوں اخباروں نے مل کر حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں سلسلہ کی بہت عمدہ خدمت سرانجام دی۔چنانچہ بعض اوقات حضرت مسیح موعود ان اخباروں کو جماعت کے دو بازو کہہ کر یا د فرمایا کرتے تھے۔“ ( سلسلہ احمدیہ ، جلد اوّل صفحہ ۷۹ ۸۰ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمارے بازو فرمایا اور جماعت بھی حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک مظہر ہے۔غرض وہی جسے مکرم ڈاکٹر صاحب مغفور نے ایک معمولی اخبار کا ایڈیٹر قرار دیا تھا۔اس جریدہ کا بانی اور ایڈیٹر ہوا جو اللہ تعالیٰ کے تائیدی نشانات کا گواہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر نازل شدہ الہامات و وحی اور آپ پر کلمات طیبات کا امین قرار پایا۔ذَالِکَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَشَاءُ تعلیم الاسلام سکول کا اجرا اسی سال تعلیم الاسلام سکول کے اجرا کا حضرت نے اعلان فرمایا جس کو الحکم نے اپنی پہلی اشاعت میں شائع کیا اور اُس کے وہم و قیاس سے بڑھ کر یہ ہوا کہ ۱۸۹۷ء کے سالانہ جلسہ پر مکرم