حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 543 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 543

حیات احمد ۵۴۳ جلد چہارم کی جماعت ہے مالی بوجھ برداشت نہیں کر سکتی آپ اپنے تجربہ کی بناء پر جاری کر سکتے 66 ہیں تو کر لیں۔اللہ تعالیٰ مبارک کرے۔“ ڈیکلریشن داخل کر دیا پریس ایکٹ کے موافق میں نے ڈیکلریشن داخل کر دیا اس وقت کیپٹن ڈالس ضلع کے ڈپٹی کمشنر تھے۔جو بعد میں گورداسپور آئے اور تعمیر مینار کے متعلق دشمنوں کی مخالفت کو انہوں نے ختم کر دیا اور اس راقم الحروف کو بھی اس کامیابی میں ثواب کا موقع دیا جس کا ذکر الحکم میں موجود ہے وہ ۱۸۹۶ء کے جنگ روم و یونان کے دوران میں میری مقامی خدمات امن سے بہت خوش تھے۔وہ اور مسٹر آلسپ سپرنٹنڈنٹ پولیس مجھے سرکاری ملازمت کے لئے گونہ مجبور کر رہے تھے۔اس لئے کیپٹن ڈالس مجھے ایک شریف دوست کے رنگ میں اخبار جاری نہ کرنے کا باصرار مشورہ دے رہے تھے مگر جس قدر ان کا اصرار تھا اس سے زیادہ قوت کے ساتھ میرے قلب میں یہ تحریک زور پکڑتی گئی۔آخر اللہ تعالیٰ کا منشاء پورا ہو گیا الحکم کا ڈیکلریشن منظور ہوگیا اور ۸/اکتوبر ۱۸۹۷ء کو اس کا پہلا پر چہ شائع ہو گیا۔اس کے اداریہ کے عنوان میں میں نے یہ شعر لکھا تھا۔جب تَوَكَّلْتُ عَلَى الله یہ آغاز کیا پر نکل آئیں گے اور دیکھنا پرواز کیا ہندوستان کی دنیا نے ان پروں کو نکلتے اور پرواز کو دیکھا آج اس کا لطف اٹھاتے ہوئے مولیٰ کریم کے فضل و کرم کو دیکھتے ہوئے بے اختیار میرا سر اس کے حضور جھکتا ہے اور بے اختیار زبان پکارتی ہے لَكَ الْحَمْدُ وَالشُّكْرُ يَا رَبَّنَا حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اور الحکم کا اجرا مکرم حضرت مرزا بشیر احمد صاحب سَلَّمَهُ الله الأحد نے سلسلہ احمدیہ نامی اپنی تالیف میں اس کا ذکر یوں فرمایا