حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 532 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 532

حیات احمد ۵۳۲ جلد چهارم انہوں نے اخباروں میں رڈ چھپوایا تھا۔مگر آپ کو معلوم ہے کہ وہ پیشگوئی بھی بڑی ہلیت کے ساتھ پوری ہوئی اور یکدفعہ نا گہانی طور سے ایک شریر انسان کی خیانت سے ڈیڑھ لاکھ روپیہ کے نقصان کا آپ کو صدمہ پہنچا۔اس صدمہ کا اندازہ آپ کے دل کو معلوم ہوگا کہ اس قدر مسلمانوں کا مال ضائع گیا۔میرے ایک دوست میرزا خدا بخش مسٹر سید محمود صاحب سے نقل کرتے ہیں۔کہ انہوں نے کہا کہ اگر میں اس نقصان کے وقت علی گڑھ میں موجود نہ ہوتا تو میرے والد صاحب ضرور اُس غم سے مرجاتے۔“ یہ بھی میرزا صاحب نے سنا کہ آپ نے اس غم سے تین دن روٹی نہیں کھائی اور اس قد رقومی مال کے غم سے دل بھر گیا۔کہ ایک مرتبہ غشی بھی ہوگئی۔سواے سید صاحب یہی حادثہ تھا۔جس کا اُس اشتہار میں صریح ذکر ہے چاہو تو قبول کرو! والسلام خاکسار میرزا غلام احمد قادیانی (۱۲ مارچ ۱۸۹۷ء) تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۴۱ ۴۲ - مجموعه اشتہارات جلد ۲ صفحه ۴۷ ، ۴۸ طبع بار دوم ) علماء مکفرین کو ایک دعوت فیصلہ ۱۹ رمئی ۱۸۹۷ء کو آپ نے علماء مکفرین کو ایک اور طریق فیصلہ کی دعوت دی فرمایا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ اشتہار قطعی فیصلہ کے لئے یہ خدا کی قدرت ہے کہ جس قدر مخالف مولویوں نے چاہا کہ ہماری جماعت کو کم کریں وہ اور بھی زیادہ ہوئی اور جس قدر لوگوں کو ہمارے سلسلہ میں داخل ہونے سے روکنا چاہا وہ اور بھی داخل ہوئے یہاں تک کہ ہزار ہا تک نوبت پہنچ گئی اب ہر روز سرگرمی سے یہ کارروائی ہورہی ہے اور خدا تعالیٰ اچھے پودوں کو اُس طرف سے اکھاڑتا