حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 456 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 456

حیات احمد ۴۵۶ جلد چهارم پادری ٹھاکر داس صاحب کی نسبت وہ باتیں لکھی ہیں جن کا انصاف کی رو سے لکھنا مناسب تھا لیکن خیر الدین صاحب کی یہ غلطی ہے کہ وہ گمان کرتے ہیں کہ یسوع انجیلی تعلیم کا پابند تھا۔انہیں سمجھنا چاہیے کہ اگر یسوع اُس کی تعلیم کا پابند ہوتا تو فقیہوں فریسیوں کو بد زبانی سے پیش نہ آتا۔یسوع کے ہاتھ میں صرف زبان تھی سو خوب چلائی کسی کو حرام کار کسی کو سانپ کا بچہ، کسی کوئست اعتقاد قرار دیا۔اگر کچھ اختیار ہوتا تو خدا جانے کیا کرتا ہم اس کے حلم اور عفو کے بغیر امتحان کے کیونکر قائل ہو جائیں اور کیوں یہ بات سچ نہیں کہ ستر بی بی از بے چادری“ کہاں یسوع کو یہ موقع ملا کہ وہ یہود کے سزا دینے پر قادر ہوتا اور پھر درگزر کرتا یا یہ اخلاق فاضلہ ہمارے سید ومولا افضل الانبیاء خیر الاصفیا محمد مصطفے خاتم الرسل صلی اللہ علیہ وسلم میں ثابت ہیں کہ آپ نے جب مکہ والوں پر فتح پائی جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت ستایا تھا اور صد ہا نا حق کے خون کئے تھے اور یقین رکھتے تھے کہ ہم اپنی خونریزیوں کے عوض ٹکڑے ٹکڑے کئے جاویں گے۔ان سب کو بخش دیا اور کہا کہ جاؤ میں نے آزاد کر دیا۔عیسائیوں کی اگر نیک قسمت ہے تو اب بھی اس آفتاب صداقت کو شناخت کریں اور مردہ پرستی سے باز آئیں۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى غلام احمد قادیانی تبلیغ رسالت جلد ۵ صفحه ۶۶ تا ۷۷۔مجموعہ اشتہارات جلد اصفحه ۵۶۵ تا ۵۶۹ طبع بار دوم ) آخری اتمام حجت اور اظہا ر الدین الاسلام اللہ تعالیٰ کی وحی کے ماتحت ۱۲ جنوری ۱۸۹۷ء کو آپ نے اشتہار شائع کیا جس کے ذریعہ عیسائیوں پر خصوصاً اور دوسرے مذاہب ( غیر اسلام) پر عموماً اتمام حجت کیا یہ اشتہار بعض پیشگوئیوں پر مشتمل ہے۔میں اس کے بعض اقتباس دیتا ہوں۔