حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 34 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 34

حیات احمد ۳۴ جلد چهارم اور اگر اس کی طرف سے نہیں تو پھر میری ذلّت ظاہر ہوگی۔اور اگر میں اس وقت ر کیک تاویلیں کروں گا تو یہ اور بھی ذلت کا موجب ہوگا۔وہ ہستی قدیم اور وہ پاک و قدوس جو تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے وہ کاذب کو کبھی عزت نہیں دیتا۔یہ بالکل غلط بات ہے کہ لیکھرام سے مجھ کو کوئی ذاتی عداوت ہے۔مجھ کو ذاتی طور پر کسی سے بھی عداوت نہیں بلکہ اس شخص نے سچائی سے دشمنی کی اور ایک ایسے کامل اور مقدس کو جو تمام سچائیوں کا چشمہ تھا تو ہین سے یاد کیا۔اس لئے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اپنے ایک پیارے کی دنیا میں عزت ظاہر کرے۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى لیکھرام پشاوری کی نسبت ایک اور خبر آج جو ۲ را پریل ۱۸۹۳ء مطابق ۱۴ / ماه رمضان ۱۳۱۰ھ ہے۔صبح کے وقت تھوڑی سی غنودگی کی حالت میں میں نے دیکھا کہ میں ایک وسیع مکان میں بیٹھا ہوا ہوں اور چند دوست بھی میرے پاس موجود ہیں۔اتنے میں ایک شخص قوی ہیکل مہیب شکل گویا اس کے چہرہ پر سے خون ٹپکتا ہے میرے سامنے آکر کھڑا ہو گیا میں نے نظر اٹھا کر دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک نئی خلقت اور شمائل کا شخص ہے، گویا انسان نہیں ملائک شداد غلاظ میں سے ہے اور اُس کی ہیبت دلوں پر طاری تھی اور میں اُس کو دیکھتا ہی تھا کہ اس نے مجھ سے پوچھا کہ لیکھرام کہاں ہے اور ایک اور شخص کا نام لیا کہ وہ کہاں ہے، تب میں نے اس وقت سمجھا کہ یہ شخص لیکھر ام اور اس دوسرے شخص کی سزا دہی کے لئے مامور کیا گیا ہے مگر مجھے معلوم نہیں رہا کہ وہ دوسرا شخص کون ہے ہاں یہ یقینی طور پر یا درہا ہے کہ وہ دوسرا شخص انہیں چند آدمیوں سے تھا جن کی نسبت میں اشتہار دے چکا ہوں۔اور یہ یک شنبہ کا دن اور ہم بے صبح کا وقت تھا فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ۔( برکات الدعا ٹائیٹل پیج صفحه ۲ تا ۴ مطبوعہ ریاض ہند قادیان - روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲ تا ۴ اور صفحه ۳۳) ( مجموعہ اشتہارات جلد اصفحه ۳۱۵ تا ۳۱۷ طبع بار دوم )