حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 400 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 400

حیات احمد ۴۰۰ جلد چهارم بالآخر آپ نے یہی حق دوسروں کو دیا۔اور فرمایا اور اگر آپ لوگ اب بھی یعنی اس نوٹس کے جاری ہونے کے بعد بھی اپنی خیانت پیشہ طبیعت اور عادت سے باز نہیں آئیں گے تو دیکھو ہم آپ کو ہلا ہلا کر متنبہ کرتے ہیں کہ اب یہ حرکت آپ کی صحت نیت کے خلاف سمجھی جائے گی اور محض دل آزاری اور توہین کی مد میں متصور ہوگی۔اور اس صورت میں ہمیں استحقاق ہوگا کہ عدالت سے اس افتراء اور توہین اور دلآزاری کی چارہ جوئی کریں اور دفعہ ۲۹۸ تعزیرات ہند کی رو سے آپ کو ماخوذ کرائیں اور قانون کی حد تک سزا دلائیں کیونکہ اس نوٹس کے بعد آپ اپنی نا واقعی اور صحت نیت کا عذر پیش نہیں کر سکتے اور آپ سب صاحبوں کو بھی اختیار ہوگا کہ اپنی مقبولہ مسلمہ کتابوں کا بھی اشتہار دے دیں اور بعد اس کے اگر کوئی مسلمان معترض اپنے اعتراض میں آپ کے اشتہار کا پابند نہ ہو اور کوئی ایسا اعتراض کرے کہ جو ان کتابوں کی بناء پر نہ ہو جن کے مقبول ہونے کی نسبت آپ اشتہار دے چکے ہیں یا کوئی ایسا امر مورد اعتراض ٹھہر اوے جو خود اسلام کی تعلیم میں موجود ہے تو بے شک ایسا معترض مسلمان بھی آپ لوگوں کے اشتہار کے بعد اسی دفعہ ۲۹۸ کی رو سے سزا پانے کے لائق ہوگا جس دفعہ سے ہم فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔اب ذیل میں اس نوٹس دینے والوں کے دستخط اور مواہیر ہیں۔فقط۔راقم خاکسار خادم دین مصطفے غلام احمد قادیانی ۲۲ ستمبر ۱۸۹۵ء آریہ دھرم، روحانی خزائن جلده اصفحه ۸۷، ۸۸ تبلیغ رسالت جلد ۴ صفحه ۱۸ تا ۲۸)