حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page iii of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page iii

حیات احمد دالية العالمي نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عرض ناشر حضرت امام الزماں مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سوانح اور سیرت کی چوتھی جلد ہدیہ قارئین ہے۔حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی ” کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت و رفاقت کی سعادت میسر رہی۔بیشتر واقعات و حالات کے وہ عینی شاہد تھے۔آپ کو ا۔امام ومطاع سے جو عشق اور محبت تھی وہ ہر مشاہدہ میں ڈوب کر نکلتے اور سوانح اکٹھی کرتے ہوئے ان کے حافظے نے اُن کی خوب مدد کی۔کہنہ مشق صحافی تھے۔اور تحریر و بیاں کا ملکہ ان کی طبیعت میں ودیعت تھا۔آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کے حالات کو تمام تر تفاصیل کے ساتھ نہایت خوبصورت انداز اور دکش پیرایہ میں قرطاس پر منتقل کرنے کی توفیق پائی۔یہ ایک عظیم الشان خدمت ہے جو ان کا نصیبہ ٹھہری۔اس کا مطالعہ قلب و روح کو گرماتا ہے اور ایک روح پرور کیفیت اور وجد آفریں حالت مستولی ہوتی ہے۔پڑھنے والا خود کو ان بابرکت محافل و مواقع میں شریک سفر محسوس کرتا ہے۔جَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ اس جلد کی طباعت کے جملہ مراحل میں محترم محمد یوسف شاہد صاحب مربی سلسلہ اور محترم عدیل خرم صاحب مربی سلسلہ کی معاونت لائق شکر گزاری ہے۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ خالد مسعود ناظر اشاعت