حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 213 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 213

حیات احمد دستخط بحروف انگریزی ۲۱۳ دستخط بحروف انگریزی جلد چهارم غلام قادر فصیح ( پریذیڈنٹ ) ہنری مارٹن کلارک ( پریذیڈنٹ ) از جانب اہل اسلام از جانب عیسائی صاحبان جنگ مقدس روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۳۷، ۱۳۸) اس مطالبہ مقابلہ کے متعلق ۲۶ مئی ۱۸۹۳ء کو وہ سوال اٹھایا گیا جو روئداد میں درج ہے۔فتح اسلام کی ایک اور تقریب حضرت کے اس چیلنج نے عیسائیوں میں ایک افراتفری پیدا کردی چاہیے تو یہ تھا کہ اس مقابلہ کے لئے وہ اپنے ان افراد کو پیش کرتے جو وہ اپنی قوت قدسی سے وہ نشانات دکھا سکیں جو حقیقی مومنین کو دیئے جاتے ہیں مگر انہوں نے اس کے جواب میں ایک استہزائیہ پہلو اختیار کیا۔تقاضائے دیانت یہ ہے کہ مسٹر عبد اللہ آتھم اس طریق کو پسند نہ کرتے تھے مگر ان کو مجبور کیا گیا کہ چونکہ خطاب آپ سے متعلق ہو گیا ہے۔اس لئے ہم جوطریق اس کے جواب کے لئے تجویز کرتے ہیں اپنی تقریر میں پیش کریں چنانچہ منصوبہ یہ کیا گیا کہ تین آدمی کہیں سے مہیا کئے جائیں جو ناقص الاعضاء ہوں اور ان کے صحت یاب کر دینے کا مطالبہ حضرت سے کیا جاوے۔حالانکہ حضرت کا جو بیان او پر درج ہے اس میں روحانی برکات اور سماوی تائیدات کا مقابلہ تھا۔غرض تین آدمی عیسائیوں نے کرایہ پر جمع کئے اور ان کو چھپا کر رکھا ہوا تھا۔مسٹر آئھم نے اپنی تقریر میں جب یہ فقرہ لکھوایا۔چونکہ آپ ایک خاص قدرت الہی دکھانے پر آمادہ ہو کے ہم کو برائے مقابلہ بلاتے ہیں تو ہمیں دیکھنے سے گریز بھی نہیں یعنی معجزہ یا نشانی۔پس ہم یہ تین شخص پیش کرتے ہیں جن میں ایک اندھا۔ایک ٹانگ کٹا اور ایک گونگا ہے۔ان میں سے جس