حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 159
حیات احمد ۱۵۹ جلد چهارم نمونہ ٹکٹ دستخط ہنری کلارک ایم۔ڈی وغیرہ امرتسر۔اپریل ۱۸۹۳/۲۴ء نمونہ ٹکٹ مباحثہ مابین ڈپٹی عبد اللہ انتم خانصاحب مباحثہ مابین ڈپٹی عبداللہ خانصاحب امرتسری اور مرزا غلام احمد صاحب قادیانی امرتسری اور مرزا غلام احمد صاحب قادیانی ٹکٹ داخلہ عیسائیوں کے لئے داخل کرو۔۔۔کو ٹکٹ داخلہ فریق مسلمانوں کے لئے داخل کروکو نمبر دستخط مرزا صاحب دستخط ڈاکٹر کلارک صاحب امرتسر ۲۴ - ۴ - ۱۸۹۳ء (حجۃ الاسلام، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۶۷ تا ۶۹ مکتوبات احمد جلد اصفحه ۱۷۲،۱۷۱ مطبوعہ ۶۲۰۰۸) خط جو ۲۵ / اپریل کو پادری صاحب کے ۲۴ اپریل کے خط کے جواب میں بھیجا گیا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ مشفق مهربان پادری صاحب سلامت بعد ما وجب میں نے آپ کی چٹھی کو اوّل سے آخر تک سنا۔میں اُن تمام شرائط کو منظور کرتا ہوں جن پر آپ کے اور میرے دوستوں کے دستخط ہو چکے ہیں لیکن سب سے پہلے یہ بات تصفیہ پا جانی چاہیے کہ اس مباحثہ اور مقابلہ سے علتِ غائی کیا ہے؟ کیا یہ انہیں معمولی مباحثات کی طرح ایک مباحثہ ہوگا جو سالہائے دراز سے عیسائیوں