حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 143
حیات احمد ۱۴۳ جلد چهارم (۲) میاں محمد بخش پانڈہ کا خط حضرت کے نام الْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِيْنُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ حضرت جناب فیض مآب مجد دالوقت فاضل اجل حامی دین رسول حضرت غلام احمد صاحب از طرف محمد بخش۔السلام علیکم گزارش یہ ہے کہ کچھ عرصہ سے قصبہ جنڈیالہ کے عیسائیوں نے بہت شور مچایا ہے بلکہ آج بتاریخ ۱۱ار اپریل ۱۸۹۳ء عیسائیانِ جنڈیالہ نے معرفت ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب امرتسر بنام فدوی بذریعہ رجسٹری ایک خط ارسال کیا ہے۔جس کی نقل خط ہذا کی دوسری طرف واسطہ ملا حظہ کے پیش خدمت ہے۔عیسائیوں نے بڑے زور وشور سے لکھا ہے کہ اہل اسلام جنڈیالہ اپنے علماء و دیگر بزرگان دین کو موجود کر کے ایک جلسہ کریں اور دین حق کی تحقیقات کی جائے ورنہ آئندہ سوال کرنے سے خاموشی اختیار کریں۔اس لئے خدمت بابرکت میں عرض ہے کہ چونکہ اہل اسلام جنڈیالہ اکثر کمزور اور مسکین ہیں۔اس لئے خدمت عالی شریف میں ملتمس ہوں کہ آنجناب لِلہ اہلِ اسلام جنڈیالہ کو امدادفرماؤ ورنہ اہل اسلام پر دھبہ آ جائے گا۔و نیز عیسائیوں کے خط کو ملاحظہ فرما کر تحریر فرما دیں کہ ان کو جواب خط کا کیا لکھا جاوے۔جیسا آنجناب ارشادفرماویں ویسا عمل کیا جاوے فقط جواب طلب ضروری محمد بخش پانڈ ہا مکتب دیسی قصبہ جنڈیالہ ضلع و تحصیل امرتسر ۱۱ را پریل ۱۸۹۳ء (روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۵۹ - مکتوبات احمد جلد اوّل صفحه ۱۵۸ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) (۳) حضرت اقدس کا مکتوب بنام مسیحان جنڈیالہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ بخدمت مسیحان جنڈیالہ بعد ما وجب آج میں نے آپ صاحبوں کی وہ تحریر جو آپ نے میاں محمد بخش صاحب کو بھیجی تھی شروع سے آخر تک پڑھی جو کچھ آپ صاحبوں نے سوچا ہے مجھے