حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 103
حیات احمد جلد چهارم کیا جو وعدہ کا دن تھا۔یعنی جو پہلے سے پاک نبی کے واسطہ سے ظاہر کر دیا گیا تھا کہ وہ فلاں زمانہ میں پیدا ہوگا۔اور جس وقت پیدا ہو گا فلاں قوم دنیا میں اپنی سلطنت اور طاقت میں غالب ہوگی۔اور فلاں قسم کی مخلوق پرستی روئے زمین پر پھیلی ہوئی ہوگی۔اسی زمانہ میں وہ موعود پیدا ہوا۔اور وہ صلیب کا زمانہ اور عیسی پرستی کا زمانہ ہے جو شخص کہ سمجھ سکتا ہے چاہیے کہ ہلاک ہونے سے پہلے سمجھ لے۔“ آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۶۱ تا ۲۶۹۔مجموعہ اشتہارات جلد اصفحه ۲۸۳ تا ۲۸۵ طبع بار دوم ) اس کے ساتھ ہی آپ نے جملہ مذاہب کے لیڈروں کو بھی جدا گانہ دعوت مقابلہ روحانی دی جس کا متن حسب ذیل ہے۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ اللهُ أَكْبَرُ ضُرِبَتِ الذِّلَّةُ عَلَى كُلِّ مُخَالِفِ ) اشتہار بنام جمله پادری صاحبان و ہند و صاحبان و آریه صاحبان و بر هموصاحبان و سکھ صاحبان ود ہری صاحبان و نیچری صاحبان و غیره صاحبان الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْكَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ۔وَالصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَيْرٍ رُسُلِهِ وَأَفْضَلُ انْبِيَائِهِ وَسُلَالَةِ اصْفِيَائِهِ مُحَمَّدُنُ الْمُصْطَفَى الَّذِي يُصَلِّي عَلَيْهِ اللهُ وَمَلَائِكَتُهُ وَالْمُؤْمِنُوْنَ الْمُقَرَّبُوْنَ اما بعد چونکہ اس زمانہ میں مذاہب مندرجہ عنوان تعلیم قرآن کے سخت مخالف ہیں اور اکثر اُن کے ہمارے سید و مولیٰ حضرت محمد مصطفیٰ خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کو حق