حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 187
حیات احمد العبد IAZ جلد سوم علی بخش ولد غلام رسول آوان کریم بخش اچھا نیک بخت اور با شرع آدمی نہایت سچا پر ہیز گار ہے۔العبد نہال نمبردار مهر لودھانہ اور لاہور کے اہلِ اسلام کی علماء اسلام کو دعوت مقابلہ اس عرصہ میں اور ہانہ اور لاہور کے بعض سر بر آوردہ اور حق پسند مسلمانوں نے بذریعہ خطوط علماء اسلام کو اور حضرت اقدس کو ایک عام مناظرہ کی دعوت دی۔حضرت اقدس نے ان کی دعوت کو قبول کر لیا اور ایک اقرار نامہ لکھ دیا۔اہل اسلام مذکور کے خطوط اور حضرت اقدس کے اقرار نامہ کو ذیل میں درج کرتا ہوں۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ خط از طرف اہل اسلام لدھیانہ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلَامٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى خط بنام D مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی P و مولوی سید محمد نذیر حسین صاحب دہلوی (۳) خواجہ نظام الدین صاحب بریلوی و خواجہ غلام فرید صاحب چاچڑانوالہ ه و خواجہ اللہ بخش صاحب تو نسوی سنگھڑی۔از طرف جماعت مسلمانان لدھیانہ وغیرہ اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ۔ہم سب لوگ جن کے نام اس خط کے نیچے درج ہیں۔آپ کی خدمت میں عرض کرتے ہیں کہ مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان ضلع گورداسپور ملک پنجاب مصنف کتاب براہین احمدیہ آج کل لودھیانہ آئے ہوئے ہیں اور بڑے زور شور سے اس بات کا ثبوت دے رہے ہیں کہ