حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 75
حیات احمد ۷۵ دعویٰ مثیل مسیح کا اعلان جلد سوم ۱۸۹۰ء کے اواخر میں اللہ تعالیٰ نے آپ پر اس امر کا انکشاف فرمایا کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس مسیح ابن مریم کے آنے کی بشارت دی ہوئی ہے اس وعدہ کا ایفاء آپ کے وجود میں ہو رہا ہے۔اس پیشگوئی سے مسیح ابن مریم نبی ناصری کی آمد مراد نہ تھی بلکہ اس سے مراد اسی امت سے آنے والے ایک مرد خدا کا وعدہ تھا۔براہین میں اس دعوی کے آثار حقیقت یہ ہے کہ براہین احمدیہ کی چوتھی جلد ۱۸۸۴ء میں شائع ہوئی۔اسی براہین احمدیہ میں آپ کی مشابہت مسیح ابن مریم علیہ السلام کا ذکر موجود ہے اور براہین احمدیہ کی تالیف کے متعلق جو اشتہار آپ نے شائع کیا تھا اس میں بصراحت اس کا ذکر ہے کہ اس کی تالیف آپ نے ملہم اور ی حاشیہ۔اگر چہ میں نے حیات احمد کے دوسرے نمبر میں تالیف براہین احمدیہ کے ضمن میں اس اشتہار کو شائع کیا تھا اور جن لوگوں نے اسے نہیں پڑھا وہ اس سے واقف نہیں علاوہ بریں یہ اشتہار اور براہین بنیادی طور پر آپ کے اس دعویٰ کے منجانب اللہ ہونے کے شاہد ہیں میں اسے یہاں درج کرتا ہوں۔یہ اشتہار آپ نے اوائل ۱۸۸۵ء میں شائع کیا تھا عجیب بات ہے کہ اس کی طباعت کا انتظام مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے سپر د ہوا تھا۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحمّدٍ وَالِ مُحَمَّدٍ أَفْضَلُ الرُّسُلِ خَاتَمَ النَّبِيِّيْنِ اشتہار کتاب براہین احمدیہ جس کو خدا تعالیٰ کی طرف سے مؤلف نے ملہم و مامور ہوکر بغرض اصلاح و تجدید دین تالیف کیا ہے جس کے ساتھ دس ہزار روپیہ کا اشتہار ہے جس کا خلاصہ مطلب یہ ہے کہ دنیا میں منجانب اللہ اور سچا مذہب جس کے ذریعہ سے انسان خدا تعالیٰ کو ہر ایک عیب اور نقص سے بری سمجھ کر اس کی