حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 338
حیات احمد غالب رہتا ہے یا تمہارا۔۳۳۸ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعُ الْهُدَى الْمُنَبِّهُ النَّاصِحُ مرزا غلام احمد قادیانی جلد سوم آسمانی فیصلہ صفحہ ۱۹۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۴۲) حضرت حکیم الامت کی تقریر حضرت اقدس نے حضرت حکیم الامت کو جو اس جلسہ میں موجود تھے فرمایا تھا کہ آپ بھی کچھ تقریر کریں چنانچہ حضرت حکیم الامت اس میز پر کھڑے ہوئے جو سامنے رکھا تھا آپ نے جو تقریر کی اس کا مفہوم مجھے یاد ہے۔فرمایا ”آپ نے مرزا صاحب کا دعویٰ اور اس کے دلائل آپ کی زبان سے سنے اور اللہ تعالیٰ کے ان وعدوں اور بشارتوں کو بھی سنا جو ان مخالف حالات میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو دی ہیں۔تمہارے اس شہر والے لوگ مجھے اور میرے خاندان کو جانتے ہیں علماء بھی مجھ سے ناواقف نہیں اللہ تعالیٰ نے مجھے قرآن کا فہم دیا ہے۔میں نے بہت غور مرزا صاحب کے دعاوی پر کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کیں ان کی خدمات اسلامی کو دیکھا اور اس کی مخالفت کرنے والوں کے حالات پر غور کیا تو قرآن مجید نے میری رہنمائی فرمائی میں نے دیکھا اور اس کی مخالفت کرنے والوں کے حالات پر غور کیا تو قرآن مجید نے میری رہنمائی فرمائی میں نے دیکھا کہ اس سے پہلے آنے والوں کا مقابلہ جس طرح پر کیا گیا وہی اب ہو رہا ہے گویا اس پرانی تاریخ کو دوہرایا جا رہا ہے میں کلمہ شہادت پڑھ کر کہتا ہوں کہ مرزا حق پر ہے اور اس حق سے ٹکرانے والا باطل پاش پاش ہو جائے گا مومن حق کو قبول کرتا ہے۔میں نے حق سمجھ کر اسے قبول کیا ہے اور حضرت نبی کریم کے ارشاد کے موافق کہ مومن جو اپنے لئے پسند کرتا ہے اپنے