حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 190
حیات احمد ۱۹۰ کھولی جائے گی۔اور ہمیں یقینی طور پر امید ہے کہ آپ دونوں طور کی بحث کے لئے ضرور تشریف لے آئیں گے اور قیامت کی باز پرس سے اپنے آپ کو بچائیں گے۔الہذا ہم نے ایک ایک نقل اسی درخواست کی چند اخباروں میں بھی بھیج دی ہے اور آخری نتیجہ کا مضمون جو کچھ اس کے بعد ہو گا چھپنے کے لئے بھیجا جائے گا۔آپ جلد ریف لاویں سب مخلصین منتظر ہیں ہم آپ کے جواب کے آج کی تاریخ سے جو ۱۸/ محرم الحرام ۱۳۰۹ھ مطابق ۲۴ اگست ۱۸۹۱ء ہے ایک ماہ تک انتظار کریں گے۔اگر اس عرصہ تک خدا نخواستہ آپ تشریف نہ لائیں تو ناچار عہد کے موافق کلمات حقہ آپ کی نسبت شائع کر دیئے جائیں گے۔اور واضح رہے کہ ہم تین فریق کے آدمی ہیں۔بعض ہم میں سے مرزا صاحب کے مرید ہیں۔اور بعض حسن ظن رکھنے والے اور بعض نہ حسن ظن رکھنے والے اور نہ مرید ہیں۔لیکن ہم سب حق کے طالب ہیں۔اَلْحَقُّ حَقٌّ۔وَالسَّلام (۱) ابواللسان محمد سراج الحق جمالی نعمانی سرساوى سَرَّجَ اللهُ وَجْهَهُ (۲) شیخ نور محمد بانوی (۳) شیخ عبد الحق لودیا نوی (۴) قاضی خواجہ علی ٹھیکیدار شکرم (۵) محمد خاں ساکن کپورتھلہ (1) حافظ حامد علی لودھیانوی (۷) سید عباس علی صوفی (۸) مولوی محمود حسن مدرس (۹) منشی محمد اروڑا نقشہ نویس ساکن کپور تھلہ (۱۰) منشی فیاض علی (۱۱) منشی ظفر احمد اپیل نویس ساکن کپورتھلہ (۱۲) منشی عبدالرحمن اہلمد جرنیلی کپورتھلہ (۱۳) منشی حبیب الرحمن برادر زاده حاجی ولی محمد صاحب حج مرحوم ساکن کره ساکن کپورتھلہ (۱۴) مستری جان محمد (۱۵) سردار خاں کوٹ دفعدار ساکن کپورتھلہ (۱۶) شیخ سدوری ضلع ہوشیار پور (۱۷) منشی رستم علی ڈپٹی انسپکٹر پولیس ریلوے (۱۸) خیر الدین خاں سوار رجمنٹ نمبر۱۷ (۱۹) حکیم عطاء الرحمن دہلوی جلد سوم