حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 189
حیات احمد ۱۸۹ موازنہ کریں اور دونوں طور سے بحث کرنے کے لئے تشریف لاویں۔ہم نے مرزا صاحب سے منظور کرا لیا ہے کہ ہم (جن کے نام خط ہے ) بلواتے ہیں۔وہ آپ سے دونوں طور ظاہری اور باطنی مقابلہ کریں گے۔اور وہ حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کے زندہ بجسم عنصری آسمان پر اٹھائے جانے اور اب تک زندہ ہونے اور آخری زمانہ میں نزول از آسمان کرنے پر دلائل قاطعہ اور نصوص صریحہ اور احادیث صحیحہ پیش کریں گے۔اور نیز باطنی طور پر اپنی کچھ کرامات بھی دکھائیں گے۔پھر اگر آپ نے (جن کے نام خط ہے )۔ان سے دونوں طور ظاہری اور باطنی میں مقابلہ نہ کیا اور بھاگ گئے تو ہم سخت مخالف بن کر آپ کی اس ہزیمت کو شہرت دیں گے بلکہ ہم نے مرزا صاحب سے لکھوالیا ہے۔جس کی نقل آپ کی خدمت میں بھیجی جاتی ہے۔اور ہم نے حلف کے طور پر وعدہ کر لیا ہے۔ضرور وہ صاحب (جن کے نام خط ہے ) ان دونوں طور کی بحثوں کے لئے لودھیانہ میں تشریف لے آئیں گے کیونکہ نازک وقت پہنچ گیا تھا۔اور لوگ جوق در جوق ان کی پیروی کرتے جاتے ہیں۔ایسے وقت میں اگر بزرگان دین اور علماء اہلِ یقین جس میں ہزار ہا مسلمان کا ایمان تلف ہو کام نہ آئے تو کب آئیں گے۔ہاں ہم نے مرزا غلام احمد صاحب سے قسم کھا کر یہ بھی وعدہ کر لیا ہے کہ اگر (جن کے نام خط ہے ) اس بحث کے لئے تشریف نہ لائے تو پھر یہ بات پنجاب اور ہندوستان کے اخباروں میں چھپوا دیں گے کہ وہ گریز کر گئے۔اور وہ حق پر نہیں ہیں۔لہذا ہم سب لوگ ادب سے اور عاجزی سے آپ کی خدمت میں خواستگار ہیں کہ آپ حَسْبَةً لِلہ اس کام کے لئے ضرور تشریف لاویں اور مسلمانوں کو فتنہ سے بچاویں ورنہ اگر آپ تشریف نہ لائے تو ناچار ایفاء عہد کے لئے آپ کا گریز کر نا حتی الوسع تمام اخباروں میں شائع کر دیا جائے گا۔اسی طرح اگر مرزا غلام احمد صاحب نے گریز کی تو اس سے دس حصہ زیادہ اخباروں کے ذریعہ سے ان کی قلعی جلد سوم