حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 14
حیات احمد ۱۴ جلد سوم اور غدارانہ زندگی کے چھوڑنے کے لئے مجھ سے بیعت کر یں۔پس جولوگ اپنے نفسوں میں کسی قدر یہ طاقت پاتے ہیں اُنہیں لازم ہے کہ میری طرف آویں کہ میں اُن کا غمخوار ہوں گا اور اُن کا بار ہلکا کرنے کے لئے کوشش کروں گا اور خدا تعالیٰ میری دعا اور میری توجہ میں اُن کے لئے برکت دے گا بشرطیکہ وہ ربانی شرائط پر چلنے کے لئے بدل و جان طیار ہوں گے۔یہ ربانی حکم ہے جو آج میں نے پہنچا دیا ہے۔اس بارہ میں عربی الہام یہ ہے۔إِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ وَاصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا۔الَّذِيْنَ يُبَايِعُوْنَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُوْنَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيْهِمْ - وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعِ الْهُدَى - والسلام المبلغ خاکسار غلام احمد عفی عنہ یکم دسمبر ۱۸۸۸ء مطبوعہ ریاض ہند امرتسر ( یہ اشتہار ۲۶۲۴ کے ۲۴ صفحوں پر ہے) A (سبز اشتہار، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۴۷۰ و مجموعه اشتہارات جلد اصفحہ ۱۵۸۔بار دوم ) تکمیل تبلیغ مضمون تبلیغ جو اس عاجز نے اشتہار یکم دسمبر ۱۸۸۸ء میں شائع کیا ہے جس میں بیعت کے لئے حق کے طالبوں کو بلایا ہے۔اس کی مجمل شرائط کی تشریح یہ ہے:۔اول بیعت کنندہ سچے دل سے عہد اس بات کا کرے کہ آئندہ اس وقت تک کہ قبر میں داخل ہو جائے شرک سے مجتنب رہے گا۔دوم یہ کہ جھوٹ اور زنا اور بدنظری اور ہر ایک فسق و فجور اور ظلم اور خیانت اور فساد اور بغاوت کے طریقوں سے بچتا رہے گا اور نفسانی جوشوں کے وقت ان کا