حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 146
حیات احمد ۱۴۶ جلد سوم پر شرعی دلائل موجود ہیں تو وہ عام جلسہ کر کے بطریق مذکورہ بالا مجھ سے فیصلہ کریں۔بے شک حق کو غلبہ ہو گا۔میں بار بار کہتا ہوں کہ میں بیچ پر ہوں۔مولوی صاحبان سراسر اپنے علم کی پردہ دری کراتے ہیں جبکہ وہ کہتے ہیں کہ یہ دعویٰ قرآن اور حدیث کے برخلاف ہے۔اے حضرات ! اللہ جَلَّ شَـانـہ آپ لوگوں کے دلوں کو نور ہدایت سے منور کرے۔یہ دعویٰ ہر گز قَالَ اللہ اور قَالَ الرَّسُول کے برخلاف نہیں بلکہ آپ لوگوں کو سمجھ کا پھیر لگا ہوا ہے۔اگر آپ لوگ جلسہ کے لئے مقام و تاریخ مقرر کر کے ایک عام جلسہ میں مجھ سے بحث تحریری نہیں کریں گے تو آپ خدا تعالیٰ کے نزدیک اور نیز راستبازوں کی نظر میں بھی مخالف ٹھہریں گے اور مناسب ہے کہ جب تک میرے ساتھ بالمواجہ تحریری طور پر بحث نہ کر لیں اس وقت تک عوام الناس کو بہکانے اور مخالفانہ رائے ظاہر کرنے سے اپنے منہ بند رکھیں۔اور یہی آیت کریمہ وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ " سے ڈریں۔ورنہ یہ حرکت حیا اور ایمان اور خدا ترسی اور منصفانہ طریق سے بر خلاف سمجھی جائے گی۔اور واضح رہے کہ اس اشتہار کے عام طور پر وہ تمام مولوی صاحبان مخاطب ہیں جو مخالفانہ رائے ظاہر کر رہے ہیں اور خاص طور پر ان سب کے سرگر وہ یعنی مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب بٹالوی۔مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی۔مولوی عبدالجبار صاحب غزنوی۔مولوی عبدالرحمن صاحب لکھو کے والے۔مولوی شیخ عبید اللہ صاحب بنتی۔مولوی ☆ عبدالعزیز صاحب لدھانوی معہ برادران۔اور مولوی غلام دستگیر صاحب قصوری۔المشتهر ۲۶ / مارچ ۱۸۹۱ء میرزا غلام احمد قادیانی ( مطبع دبد به اقبال رتی لدھیانہ) ( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحه ۱۷۲ تا ۱۷۴ بار دوم ) بنی اسرائیل : ۳۷