حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 9
حیات احمد جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ والنـ هوا نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ ۱۸۸۹ء کے واقعات سلسلہ احمدیہ کا بنیادی سال یوں تو حضرت احمد (علیہ الصلوۃ والسلام) کی زندگی کا ہر دن اللہ تعالیٰ کے تفضلات اور برکات کو لے کر آتا تھا بلکہ میں تو یہ کہتا ہوں کہ آپ کا ہر سانس نئی برکات کا ذریعہ ہوتا تھا لیکن ۱۸۸۹ ء وہ سال ہے کہ جب سلسلہ عالیہ احمدیہ کی بنیاد اللہ تعالیٰ کے حکم سے رکھی گئی۔سلسلہ احمدیہ اور حضرت احمد (علیہ الصلوۃ والسلام) کی تاریخ حیات میں بعض سال بعض دن اور بعض واقعات ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں اور بعض مقامات کو بھی تاریخی حیثیت حاصل ہے اور ان مقامات اور ایام وسنین کی خصوصیات حیات احمد کے پڑھنے والوں سے مخفی نہیں اور یہ عجیب بات ہے کہ واقعات کی بنا پر ان ایام و منین کو خصوصیات حاصل ہوئیں۔ان کے محرکات انسانی منصوبوں سے وابستہ نہیں بلکہ ان کے محرکات میں ایک ہی چیز تھی اور وہ اللہ تعالیٰ کا حکم تھا۔اس حکم کی نوعیت کسی رنگ میں ہومگر جو کچھ ہوا وہ اسی حکم کے ماتحت ہوا اور یہ امر حضرت احمد (علیہ الصلوۃ والسلام) کی زندگی کا ایک نمایاں پہلو ہے اور ایک سلیم الفطرت انسان کو یہ نظر آئے گا کہ آپ کی زندگی کا نصب العین یہی تھا۔