حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 354
حیات احمد ۳۵۴ جلد دوم حصہ سوم تحریک رشته چنانچہ جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ویسے ہی ہوا۔ادھر آسمان سے یہ تحریک ہو رہی تھی اُدھر حضرت میر ناصر نواب صاحب کو اپنی بلند اقبال صاحبزادی کے لئے رشتہ کی فکر تھی۔حضرت میر صاحب جو پہلے ہی دن سے دعاؤں میں لگے ہوئے تھے انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنی بیٹی کے لئے صالح داماد ملنے کی دعا کے لئے لکھا۔حضرت مسیح موعود کو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نئی شادی کے لئے تحریکیں ہو رہی تھیں۔یہ بھی بتلا یا گیا تھا کہ رشتہ سادات میں ہو گا۔اور یہ بھی بتلایا گیا تھا کہ وہ خاندان دہلی میں سکونت پذیر ہے۔جب حضرت میر صاحب کی طرف سے دعا کی تحریک ہوئی تو آپ نے ایک خط حضرت میر صاحب کو لکھا اگر چہ اصل خط محفوظ نہیں۔مگر حضرت میر صاحب کا بیان ہے :۔وو اس کے جواب میں مجھے حضرت میرزا صاحب نے تحریر فرمایا۔کہ میرا تعلق میری بیوی سے گویا نہ ہونے کے برابر ہے۔اور میں نکاح کرنا چاہتا ہوں۔اور مجھے اللہ تعالیٰ نے الہام فرمایا ہے۔کہ جیسا تمہارا عمدہ خاندان ہے۔ایسا ہی تم کو سادات کے عالیشان خاندان میں سے زوجہ عطا کروں گا۔اور اس نکاح میں برکت ہوگی۔اور اس کا سب سامان میں خود بہم پہنچاؤں گا۔تمہیں کچھ تکلیف نہ ہو گی۔یہ آپ کے خط کا خلاصہ ہے۔اور یہ بھی لکھا، کہ آپ مجھ پر نیک فنی کر کے اپنی لڑکی کا نکاح مجھ سے کر دیں۔اور تا تصفیہ اس امر کو مخفی رکھیں۔اور رڈ کرنے میں جلدی نہ کریں۔“ (حیات ناصر صفحہ ے ایڈیشن اوّل )