حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 587
حیات احمد ۵۸۷ عہد جدید کے آغاز کی اطلاع (داستان تالیف کا ایک صفحہ ) جلد دوم حصہ سوم اللہ تعالیٰ کے محض فضل اور رحم سے آج میں حیات احمد کی دوسری جلد کو اس نمبر کی اشاعت کے ساتھ ختم کرنے کی توفیق پاتا ہوں وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ اس تالیف کا آغاز ستمبر ۱۹۱۵ء میں ہوا۔اور سراسر بے بضاعتی کی حالت میں آغاز ہوا مجھے امید تھی کہ احباب اس اہم اور ضروری تالیف میں عملی تعاون کریں گے مگر نہ افراد نے اور نہ انجمن نے عملی تعاون کیا۔میں جس طرح پر ممکن ہوا اس سلسلہ کو جاری رکھنے کی کوشش کرتا رہا چند ایسے بھائی تھے جو ہر قیمت پر اس کی تعمیل کے خواہش مند تھے اور افسوس آج وہ موجود نہیں اور اللہ کو پیارے ہو گئے۔دوسرا نمبر ۱۵ دسمبر ۱۹۱۵ء کو شائع ہوا۔تیسرا نمبر ۲۵/ نومبر ۱۹۲۸ء کو اور اس طرح پر ۴۸۸ صفحہ پر جلد اول ختم کر دی پھر دوسری جلد کا آغاز یکم اگست ۱۹۳۱ء کو ہوا۔اور اس کا دوسرا نمبر مارچ ۱۹۳۲ ء میں شائع ہوا ہے۔یہ دو نمبر ۱۹۲ صفحات پر شائع ہوئے اس کے بعد تیسرا نمبر آج دسمبر ۱۹۵۱ء میں شائع ہو رہا ہے۔اور اُس کے ساتھ دوسری جلد مکمل ہو جاتی ہے جو دراصل پہلی جلد ہے اور جس کو میں عہد عتیق کہتا ہوں اس کے ساتھ ۱۸۸۸ء تک کے حالات ختم ہوتے ہیں۔۱۸۸۹ء سے عہد جدید شروع ہوتا ہے اس لئے کہ اسی سال آپ نے اللہ تعالیٰ سے وحی پاکر اعلانِ بیعت کیا، یہ جلد ۲۵۶ صفحات پر ختم ہوتی ہے اس طرح پر دوسری جلد ساڑھے چارسو صفحات کا مجموعہ ہو گئی گویا اب تک حیات احمد کے ۷۳۶ صفحات شائع ہوئے مگر کتنے سالوں میں ۳۶ برس میں۔میں چاہتا ہوں کہ جماعت احمد یہ اپنے احساس کی قوت کو بیدار کرے دراصل سیرت کا کام اس سے بہت زیادہ ہوا ہے اس لئے کہ حیات احمد کا ایک حصہ مکتوبات حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی ہیں اس کی ۶ جلدیں شائع ہو چکی ہیں اور سیرت مسیح موعو علیہ السلام کی تین جلدیں ایک سلسلہ میں اور جلد پنجم مستقل شائع ہو چکی ہے۔