حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 555 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 555

حیات احمد ایک پیشگوئی پیش از وقوع کا اشتہار جلد دوم حصہ سوم پیش گوئی کا جب انجام ہویدا ہو گا قدرت حق کا عجب ایک تماشا ہو گا جھوٹ اور سچ میں جو ہے فرق وہ پیدا ہوگا کوئی پائیگا عزت کوئی رسوا ہو گا اخبار نور افشاں دس مئی ۱۸۸۸ء میں جو اس راقم کا ایک خط متضمن درخواست نکاح چھاپا گیا ہے۔اُس خط کو صاحب اخبار نے اپنے پرچہ میں درج کر کے عجیب طرح کی زبان درازی کی ہے۔اور ایک صفحہ اخبار کا سخت گوئی اور دشنام دہی میں ہی سیاہ کیا ہے یہ کیسی بے انصافی ہے کہ جن لوگوں کے مقدس اور پاک نبیوں نے سینکڑوں بیویاں ایک ہی وقت میں رکھی ہیں۔وہ دو یا تین بیویاں کا جمع کرنا ایک کبیرہ گناہ سمجھتے ہیں بلکہ اس فعل کو زنا اور حرام کاری خیال کرتے ہیں۔کسی خاندان کا سلسلہ صرف ایک ایک بیوی سے ہمیشہ کے لئے جاری نہیں رہ سکتا بلکہ کسی نہ کسی جز و سلسلہ میں یہ وقت آ پڑتی ہے کہ ایک جور و عقیمہ اور نا قابل اولاد نکلتی ہے۔اس تحقیق سے ظاہر ہے کہ در اصل بنی آدم کی نسل ازدواج مکرر سے ہی قائم و دائم چلی آتی ہے۔اگر ایک سے زیادہ بیوی کرنا منع ہوتا تو اب تک نوع انسان قریب قریب خاتمہ کے پہنچ جاتی۔تحقیق سے ظاہر ہو گا۔اس مبارک اور مفید طریق نے انسان کی نسل کی کہاں تک حفاظت کی ہے اور کیسے اُس نے اجڑے ہوئے گھروں کو بیک دفعہ آباد کر دیا ہے۔اور انسان کے تقویٰ کے لئے یہ فعل کیا زبر دست مد و معین ہے۔خاوندوں کی حاجت براری کے بارے میں جو عورتوں کی فطرت میں ایک نقصان پایا جاتا ہے جیسے ایام حمل اور حیض نفاس میں یہ طریق با برکت تدارک اس نقصان کا کرتا ہے۔اور جس حق کا مطالبہ مرد اپنی فطرت کے رُو سے کر سکتا ہے وہ اسے بخشا ہے۔ایسا ہی مرد اور کئی وجوہات اور موجبات سے ایک سے زیادہ بیوی کرنے کے لئے مجبور ہوتا ہے۔مثلاً اگر مرد کی ایک بیوی تغیر عمر یا کسی بیماری کی وجہ سے بدشکل ہو جائے۔تو مرد کی قوت فاعلی جس پر سارا مدار مرد اور عورت کی کارروائی کا ہے بریکار اور معطل ہو جاتی ہے۔لیکن اگر مرد بدشکل ہو تو عورت کا کچھ بھی حرج نہیں کیونکہ کا رروائی کی گل مردکو دی گئی ہے۔