حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 550 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 550

حیات احمد جلد دوم حصہ سوم سلسلہ ختم ہو گیا۔مرزا امام الدین کی ایک بیٹی حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کے نکاح میں آئیں اور وہ ہمت کر کے سلسلہ میں داخل ہو گئی اور اللہ تعالیٰ نے اس کی اولاد کو برو مند فرمایا۔مرزا احمد بیگ کے بیٹے اور پوتے نے احمدیت کو قبول کر لیا اور عملاً اس انذار سے فائدہ اٹھایا۔اس خاندان کی عملی حالت حضرت کے عزیز واقارب کی دینی حالت نہایت خراب تھی اسلام اور مذہب سے ان کو کوئی تعلق نہ تھا اس کا ذکر خود حضرت کے الفاظ میں پڑھو۔آپ نے یہ بیان آئینہ کمالات اسلام میں لکھا ہے میں اس کے اقتباس کا ترجمہ درج کرتا ہوں اس خاندان کی بے دینی اور دہریت اور ان کی نشان طلبی کے متعلق حضرت اقدس کی اپنی تحریر میں یہاں نقل کرتا ہوں جو آئینہ کمالات اسلام میں عربی میں لکھی ہوئی موجود ہے۔میں اختصار کے لئے اس کا اردو تر جمہ لکھ دینے پر اکتفا کرتا ہوں۔فرماتے ہیں:۔ایک رات ایسا اتفاق ہوا کہ میں اپنے گھر میں بیٹھا ہوا تھا تو ایک شخص میرے پاس روتا ہوا آیا میں اُس کے رونے سے ڈر گیا اور اس سے کہا کہ کیا تو کوئی موت کی خبر لایا ہے۔اس نے کہا بلکہ اس سے بھی بڑھ کر۔اور بتایا کہ میں ان لوگوں ( یعنی حضرت مرزا صاحب کے رشتہ داروں) کے پاس بیٹھا ہوا تھا جو دین اللہ سے مرتد ہو گئے ہیں ان میں سے ایک نے رسول اللہ صلعم کو نہایت غلیظ گالی دی جو میں نے اس سے پیشتر کسی کافر کے منہ سے بھی نہیں سنی۔اور میں نے انہیں دیکھا کہ قرآن کو اپنے پاؤں کے نیچے رکھتے ہیں اور ایسے کلمات منہ سے نکالتے ہیں کہ زبان ان کے نقل کرنے سے قاصر ہے۔اور کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی وجود نہیں۔اور نہ دنیا میں کوئی معبود ہے۔صرف مفتریوں نے جھوٹی باتیں بنارکھی ہیں۔“ آئینہ کمالاتِ اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۶۸) پھر اس کے آگے اسی کفر و عصیاں کا تذکرہ کرتے ہوئے یوں تحریر فرماتے ہیں۔جس کا