حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 499
حیات احمد ۴۹۹ جلد دوم حصہ سوم سنبھالنے والا نہیں ہے۔اور پھر خط کے اخیر میں یہ بھی لکھا ہوا تھا کہ اسحاق بھی فوت ہو گیا ہے۔اور بڑی جلدی سے بلایا کہ دیکھتے ہی چلے آویں۔اس خط کے پڑھنے سے بڑی تشویش ہوئی کیونکہ اس وقت میرے گھر کے لوگ بھی سخت تپ سے بیمار تھے تب مجھے اسی تشویش میں یکدفعہ غنودگی ہوئی اور یہ الہام ہوا۔إِنَّ كَيْدَ كُنَّ عَظِيمٌ یعنی اے عورتو! تمہارے فریب بہت بڑے ہیں۔اس کے ساتھ ہی تفہیم ہوئی کہ کہ یہ ایک خلاف واقعہ بہانہ بنایا گیا ہے۔تب میں نے شیخ حامد علی کو جو میرا نوکر تھا پٹیالہ روانہ کیا۔جس نے واپس آکر بیان کیا کہ اسحاق اور اس کی والدہ ہر دو زندہ موجود ہیں۔“ (نزول المسیح صفحه ۲۳۲ و ۲۳۳۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۶۱۱،۶۱۰ ) اء بیجا تھ برہمن ولد بھگت رام کو کشفی طور پر اطلاع دی گئی تھی کہ ایک برس کے عرصہ تک تجھ پر مصیبت نازل ہونے والی ہے اور کوئی خوشی کی تقریب بھی ہو گی۔چنانچہ اس پیشگوئی پر اس کے دستخط کرائے گئے جواب تک موجود ہیں۔پھر بعد ازاں ایک برس کے عرصہ میں اس کا باپ جوانی کی عمر میں ہی فوت ہو گیا۔اور اسی دن ان کے ہاں شادی کی تقریب بھی پیش تھی۔یعنی کسی کا بیاہ تھا۔“ ( شحنه حق روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۴ ۳۸) ار جولائی ۱۸۸۷ء ” میں نے آج خواب میں دیکھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام ہمارے مکان پر موجود ہیں۔دل میں خیال آیا کہ ان کو کیا کھلا ئیں۔آم تو خراب ہو گئے ہیں۔تب اور آم غیب سے موجود ہو گئے۔واللہ اعلم۔اس کی کیا تعبیر ہے۔“ مکتوب مورخہار جولائی ۱۸۸۷ء بنام چودھری رستم علی مکتوبات احمد یہ جلد پنجم نمبر ۳ صفی ۴۲ مکتوبات احمد جلد ۲ صفحه ۵۰۷ مطبوعه ۲۰۰۸ء)