حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 497 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 497

حیات احمد ۴۹۷ جلد دوم حصہ سوم آیا جو کسی کے خیال گمان میں نہیں تھا تو پھر سمجھنا چاہئے کہ یہ مصداق پیشگوئی ہے لیکن اگر وہ باز آنے والا ہے۔تو پھر بھی انجام بخیر ہوگا یا تنبیہ کے بعد راحت پیدا ہو جائے گی۔“ سرمه چشم آریہ صفحہ ۱۹۰ و ۱۹۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۲۳۸ ، ۲۳۹) ۱۸۸۷ء کے واقعات و حالات سلسلہ کی تاریخ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے سوانح حیات میں اب ہر دن ایک خاص اہمیت لے کر آنے لگا۔۱۸۸۶ء کے مجاہدہ اور اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی بشارتوں کے ظہور کی وجہ سے ہر دن ایک ہنگامہ خیزی لے کر آتا تھا اور آئے دن خدا تعالیٰ کے وعدے پورے ہو رہے تھے۔ہر طرف جیسے انتشار روحانیت ہو رہا تھا شیطانی قوتیں بھی پورے زور کے ساتھ مقابلہ میں جمع ہو رہی تھیں میں اس سال کے واقعات کو بیان کرنے سے پہلے مناسب سمجھتا ہوں کہ ۱۸۸۷ء کے الہامات و رؤیا کو درج کر دوں میں اللہ تعالیٰ کا شکر کرتا ہوں کہ اس نے محض اپنے فضل و کرم سے مجھے موقعہ دیا کہ اکثر الہامات کو محفوظ کر دوں جیسا کہ مکتوبات وغیرہ کے حوالہ سے معلوم ہو گا۔جن کو اس خاکسار نے مرتب کر کے شائع کر دیا۔۱۸۸۷ء کے الہامات وغیرہ ۱۳ / فروری ۱۸۸۷ء 'آج مجھے فجر کے وقت یوں القا ہوا۔یعنی بطور الہام عبد الباسط معلوم نہ تھا کہ یہ کس کی طرف اشارہ ہے۔آج آپ کے خط میں عبدالباسط دیکھا۔شاید آپ کی طرف اشارہ ہو۔واللہ اعلم۔“ از مکتوب ۱۳ فروری ۱۸۸۷ء بنام حضرت خلیفۃ المسح اول۔/ مکتوبات احمد یہ جلد پنجم نمبر ۲ صفحہ ۲۰۔مکتوبات احمد جلد ۲ صفحه ۲۶ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) اپریل ۱۸۸۷ء " چند روز ہوئے۔میں نے اس قرضہ کے تردد میں خواب میں دیکھا تھا۔کہ میں ایک نشیب گڑھے میں کھڑا ہوں۔اور اوپر چڑھنا چاہتا ہوں مگر ہاتھ نہیں پہنچتا۔اتنے میں ایک بندہ خدا آیا۔اُس نے اوپر سے میری طرف ہاتھ لمبا کیا۔اور میں اُس کے ہاتھ کو پکڑ کر