حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 491 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 491

حیات احمد ۴۹۱ ۱۸۸۶ء کے رویا و کشوف والہامات جلد دوم حصہ سوم اگر چہ اس سال کے بعض الہامات یا رویا وکشوف کا ذکر واقعات کے سلسلہ میں بھی آ گیا ہے تا ہم مناسب معلوم ہوتا ہے کہ یکجائی طور پر ان کو تذکرہ سے لے کر درج کر دیا جاوے البتہ بعض جو تفصیل سے پہلے درج ہو چکے ہیں وہ چھوڑ دیئے گئے ہیں۔بقیہ حاشیہ۔وہ ان کے مقابل پر نہایت درجہ رذیل اور ناقص اور دور از صداقت خیالات ہیں۔تو ایسی حالت میں فریق مخالف کو در حالت مغلوب ہونے کے فی اعتراض پچاس روپیہ بطور تا وان دیا جائے گا لیکن اگر فریق مخالف انجام کار جھوٹا نکلا۔اور وہ تمام خوبیاں جو ہم اپنے ان اصولوں یا تعلیموں میں ثابت کر کے دکھلاویں۔بمقابل اُن کے وہ اپنے اصولوں میں ثابت نہ کر سکا تو پھر یاد رکھنا چاہئے کہ اسے بلا توقف مسلمان ہونا پڑے گا۔اور اسلام لانے کے لئے اول حلف اٹھا کر اسی عہد کا اقرار کرنا ہوگا اور پھر بعد میں ہم اس کے اعتراضات کا جواب ایک رسالہ مستقلہ میں شائع کرا دیں گے۔اور جو اس کے بالمقابل اصولوں پر ہماری طرف سے حملہ ہو گا۔اُس حملہ کی مدافعت میں اُس پر لازم ہو گا کہ وہ بھی ایک مستقل رسالہ شائع کرے۔اور پھر دونوں رسالوں کے چھپنے کے بعد کسی ثالث کی رائے پر یا خود فریق مخالف کے حلف اٹھانے پر فیصلہ ہوگا۔جس طرح وہ راضی ہو جائے لیکن شرط یہ ہے کہ فریق مخالف نامی علماء میں سے ہو اور اپنے مذہب کی کتاب میں مادہ علمی بھی رکھتا ہو۔اور بمقابل ہمارے حوالہ اور بیان کے اپنا بیان بھی بحوالہ اپنی کتاب کے تحریر کر سکتا ہوتا ناحق ہمارے اوقات کو ضائع نہ کرے۔اور اگر اب بھی کوئی نا منصف ہمارے اس صاف صاف منصفانہ طریق سے گریز اور کنارہ کر جائے اور بدگوئی اور دشنام دہی اور توہین اسلام سے بھی باز نہ آوے تو اس سے صاف ظاہر ہوگا کہ وہ کسی حالت میں اس لعنت کے طوق کو بقیہ حاشیہ در حاشیہ محفوظ رہے تو آریوں کے لئے بلا شبہ یہ حجت ہو گی کہ صاحب موصوف نے اپنی دلی صداقت سے اپنے علم اور فہم کے مطابق قسم کھائی تھی۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى۔خاکسار غلام احمد از قادیان - frins ضلع گورداسپور۔پنجاب منقول از ٹائٹل سرمه چشم آریہ مطبوعہ بار اول۔ریاض ہند پریس امرتسر - تمبر ۱۸۸۶ء جوٹائٹل کے آخری صفحات پر ہے۔تبلیغ رسالت جلد ا صفحه ۹۲ تا ۹۴ - مجموعہ اشتہارات جلد اصفحه ۱۱۶، ۱۱۷ بار دوم )