حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 402
حیات احمد ۴۰۲ جلد دوم حصہ سوم ارسال فرمایا تھا جو ار فروری کو لاہور میں پہنچا۔جیسا کہ ڈاک خانہ کی مہر سے بھی ثابت ہوتا ہے۔(پوسٹ کارڈ) یکم مارچ ۱۸۸۵ء از عاجز غلام احمد بعد سلام مسنون۔مناسب ہے کہ آپ جلد تر کچھ خطوط مطبوعہ ساتھ لے کر (اگر سب کا لانا ممکن نہ ہو ) آ جائیں کہ بہت دیر مناسب نہیں اور بر وقت آنے کے اشیاء مفصلہ (1) (1) (14) ذیل ساتھ لاویں۔پان عمدہ کا تھے۔چونہ تمباکو زردہ جو پان میں کھاتے ہیں۔مہندی وسمہ۔یہ سب خرچ اور جو اپنے لئے ضرورت ہو۔منشی الہی بخش لے صاحب سے لے لیں اور کل خرچ کا حساب لے آویں۔اگر تین روز اور ٹھہر کر کام ہوسکتا ہو۔تو ٹھہر جاویں ورنہ آجائیں۔بخدمت منشی الہی بخش صاحب سلام مسنون۔خاکسار غلام احمد مکتوبات احمد یہ جلد پنجم نمبر پنجم صفحه ۱۵۱ تا۱۵۳) ان خطوط سے اس امر کا پتہ بھی لگتا ہے کہ آپ کا مقصد اس دعوت نشان نمائی سے کیا تھا۔اعلان دعوت بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ بعد ما وجب گزارش ضروری یہ ہے کہ عاجز مؤلف براہین احمدیہ حضرت قادر مطلق جَلَّ شانہ کی طرف سے مامور ہوا ہے کہ نبی ناصری اسرائیلی (مسیح) کی طرز پر کمال مسکینی فروتنی و غربت و تذلیل و تواضح سے اصلاح خلق کے لئے کوشش کرے۔اور ان لوگوں کو جو راہ راست سے بے خبر ہیں صراط مستقیم (جس پر چلنے سے حقیقی نجات حاصل ہوتی ہے اور اسی عالم میں بہشتی زندگی کے آثار اور قبولیت اور محبوبیت کے انوار دکھائی دیتے ہیں ) دکھاوے۔اسی غرض سے کتاب براہین احمدیہ تالیف پائی ہے۔جس کی ۳۷ جز چھپ کر شائع ہو چکے ہیں۔اور اس کا خلاصہ مطلب اشتہار ہمراہی خط ہذا میں مندرج ہے ا مصنف عصائے موسیٰ۔