حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 341
حیات احمد ۳۴۱ جلد دوم حصہ سوم رکھی گئی اور لوگوں کا سلسلہ احمدیہ میں داخلہ مصلح موعود کی پیدائش کے ساتھ ہی شروع ہوا۔میرا اپنا عقیدہ یہ ہے کہ سلسلہ اور مصلح موعود گویا توام ہیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بیعت لینے سے بھی روک رکھا جب تک کہ وہ موعود نہ آ گیا۔اور اس کے آنے کے ساتھ جو فضل آیا وہ بجائے خود ایک تفصیل طلب واقعہ ہے۔اب میں کسی مزید تمہید کے بغیر اس الہامی شادی کے واقعات کو لکھتا ہوں۔حضرت اُم المؤمنین کے خاندان کے متعلق تفصیل عزیز مکرم شیخ محمود احمد عرفانی (نَوَّرَ اللَّهُ مَرْقَدَهُ ) نے اپنی کتاب سیرت اُم المؤمنین میں کی ہے اور اس نے دونوں خاندانوں کی تاریخی عظمت کے لئے گویا ریسرچ کی ہے۔اور اس نے لکھا کہ اس طرح اللہ تعالیٰ کے کلام کی صداقت کا تاریخی ثبوت بھی دے دیا جاوے اللہ تعالیٰ اس کے درجات بلند کرے اور مجھے یقین ہے کہ اس کی یہ خدمت اللہ تعالیٰ کے حضور مقبول ہو چکی۔میں اس کے بیان کو شادی کے واقعات میں ضرورتاً درج کروں گا۔